گاڑی نہ روکنے پر ہلاک کر دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح اہلکاروں نے گاڑی نہ روکنے پر ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے جبکہ ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ گورا قبرستان کے قریب سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح اہلکار گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے کہ اس دوران ایک گاڑی ان کے اشارے پر نہیں رکی جس پر مسلح اہلکاروں نے فائرنگ شروع کر دی۔ ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق ضلع پشین سے بتایا گیا ہے اور فائرنگ کے بعد مسلح اہلکار ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو چھاونی میں قائم ملٹری ہسپتال لے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس حکام سے بارہا رابطے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔ بلوچستان کے انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری محمد یعقوب کے نمبر سے کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا تھا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ تو اسلام آباد میں ہیں۔ پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ خفیہ ایجنسی کے اہلکار سادہ کپڑوں میں پولیس کے بغیر چیکنگ کر رہے تھے اور یہ معلوم نہیں ہو رہا تھا کہ سرکاری اہلکار چیکنگ کر رہے ہیں اور یا یہ کوئی اور لوگ ہیں۔ | اسی بارے میں بلوچستان دھماکہ: 1 ہلاک،4 زخمی09 December, 2006 | پاکستان مینگل کے محافظوں کو عمر قید09 December, 2006 | پاکستان بلوچستان: دھماکے میں ایک ہلاک02 December, 2006 | پاکستان کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک ہلاک28 October, 2006 | پاکستان بلوچستان: فائرنگ سے سمگلر ہلاک24 October, 2006 | پاکستان کوہلو: لیفٹیننٹ سمیت تین ہلاک03 October, 2006 | پاکستان ڈی جی خان بم دھماکہ: دو ہلاک23 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||