BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 September, 2006, 07:26 GMT 12:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈی جی خان بم دھماکہ: دو ہلاک

(فائل فوٹو)
اس سال ملتان میں طیارہ کے حادثے میں کئی افراد ہلاک ہوئے تھے (فائل فوٹو)
صوبہ پنجاب کے جنوبی شہر ڈیرہ غازی خان کی مویشی منڈی میں ایک سائیکل بم دھماکے میں ایک بچے سمیت کم از کم دو افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونےوالے دو افراد کی حالت کی نازک ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

یہ دھماکہ ڈیرہ غازی خان کی مویشی منڈی میں صبح تقریبًا پونے گیارہ بجے اس وقت ہوا جب مویشیوں کی خرید فروخت اپنے عروج پر تھی اور بازار میں رش تھا۔

اس زوردار دھماکے سے آٹھ سالہ بچہ اورستر سال کا ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ پچیس کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈیرہ غازی خان کے ضلعی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

دھماکے سے کئی مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہےایک عینی شاہد کے مطابق جائے دھماکہ پر اب بھی مردہ مویشی پڑے ہیں اور خون کی بو پھیلی ہوئی ہے۔

ڈیرہ غازی خان کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس گوہر مشتاق نے بی بی سی کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق بم ڈھائی کلووزنی اور ہائی ایکپلوژو تھا جو بازار میں لاوارث کھڑی ایک سائیکل سے باندھا گیا تھا۔

بم ڈسپوزل کے عملے نے حادثے کی جگہ سے کیمیائی اجزاء اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے انہیں تجزیے کے لیئے لیبارٹری بھجوادیا ہے۔

پولیس نے مختلف خطوط پر تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک بم دھماکے کے ملزمان کا سراغ ملنے اور نہ ہی دھماکے کے محرکات کے تعین میں کامیابی ہوسکی ہے۔

ڈیرہ غازی خان کا علاقہ بلوچستان کے شورش زدہ علاقے کوہلو سے قریب واقع ہے۔ کوہلو میں جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب اکبر بگٹی ایک فوجی آپریشن کےدوران ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ آپریشن دسمبر سن دو ہزار پانچ میں کوہلو میں صدر مشرف پر راکٹ حملے بعد شروع ہوا تھا۔

اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم بم دھماکے کی تفتیش کےدوران بلوچستان کی صورتحال کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد