بجلی معطل اور دھماکوں کی آوازیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں منگل کی رات کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ رات گئے کوئٹہ شہر کو متبادل ذرائع سے، حبیب اللہ کوسٹل کمپنی، بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی تھی۔ رابطہ کرنے پر صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے بتایا ہے کہ سبی کے قریب کہیں نقص پیدا ہوا ہے جس سے بیشتر اضلاع کو بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاہم یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ نقص پیدا کیسے ہوا۔ ادھر ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بجلی کے کھمبے کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے، لیکن سرکاری سطح پر اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
کوئٹہ کے علاقوں کلی ابراہیم اور سریاب سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ دوسری طرف کوئٹہ کے قریب ریل کی پٹڑی کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا ہے اور مستونگ کے قریب گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے۔ دریں اثناء ایک ٹیلی فون پر بیبرگ بلوچ کے نام سے تعارف کرانے والے ایک شخص نے خود کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کوہلو میں کاہان کے قریب میہی کے مقام پر سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا گیا ہے، جس سے فورسز کو جانی نقصان ہوا ہے۔ تاہم ان کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ کوئٹہ کے قریب ریل کی پٹڑی اور گیس پائپ لائن پر ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری بھی ’بیبرگ بلوچ‘ نے قبول کی ہے۔ |
اسی بارے میں کوئٹہ: ریڈیو پاکستان پر راکٹ23 March, 2007 | پاکستان بلوچستان میں فوج کے خلاف قرار داد19 March, 2007 | پاکستان کوئٹہ: دھماکے سے ریل کی پٹڑی تباہ18 March, 2007 | پاکستان کوئٹہ،گیس پائپ لائن اڑا دی گئی12 March, 2007 | پاکستان منگولی میں دھماکہ، پٹری کو نقصان26 February, 2007 | پاکستان جالڑی کارروائی، 38 ہلاکتوں کا الزام16 February, 2007 | پاکستان کوئٹہ کو گیس جزوی طور پر بحال10 February, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||