کوئٹہ: دھماکے سے ریل کی پٹڑی تباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان میں سپیزنڈ کے قریب نامعلوم افراد نے ریل کی پٹڑی کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جس کے بعد لاہور جانے والی چلتن ایکسپریس کو کوئٹہ کے قریب سریاب کے علاقے میں روک دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ اتوار کی صبح جب پائلٹ انجن سپیزنڈ پہنچا تو اس سے پہلے نامعلوم افراد نے ریل کی پٹڑی کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ چلتن ایکسپریس صبح سویرے لاہور کے لیے روانہ ہوتی ہے لیکن اسے اب سریاب سٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔ کل رات کوئٹہ میں عالمو چوک پر رہائشی عمارت کے قریب دھماکہ ہوا تھا جس سے عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز سبی میں دھماکے اور کوہلو سے بھی راکٹ داغنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ ُادھر گزشتہ روز بیبرگ بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر بتایا کہ وہ کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ کوہلو میں کاہان کے قریب تراتانی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ بیبرگ بلوچ نے سبی میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھماکے اور حملے ڈیرہ بگٹی میں سترہ مارچ کے واقعہ کے حوالے سے کیے گئے ہیں۔ یاد رہے سترہ مارچ دو ہزار پانچ کو فرنٹیئر کور اور بگٹی مسلح قبائلیوں کے مابین جھڑپوں میں بڑی تعداد میں بے گناہ لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ | اسی بارے میں کوئٹہ میں دھماکہ، پٹری کو نقصان25 February, 2007 | پاکستان کوئٹہ دھماکہ: 2 ہلاک، 10 زخمی13 November, 2006 | پاکستان کوئٹہ: دو راکٹ حملے18 December, 2006 | پاکستان کوئٹہ دھماکہ شہ سرخیوں میں18 February, 2007 | پاکستان کوئٹہ،گیس پائپ لائن اڑا دی گئی12 March, 2007 | پاکستان حب میں دھماکہ، کوئٹہ میں گرفتاریاں03 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||