کوئٹہ دھماکہ: 2 ہلاک، 10 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں سمنگلی ہاؤسنگ سکیم کے قریب پنج فٹی کے علاقے میں ایک دھماکے سے کم سے کم دو افراد ہلاک اور دس زخمی ہوئے ہیں۔ کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس غلام قادر تھیبو نے بتایا ہے کہ دھماکہ ایک سائکل پر رکھے ہوئے بم سے ہوا ہے جس سے ایک افغان بچی اور ایک نوجوان ہلاک ہوا ہے۔ بچی کی عمر چھ سے سات سال بتائی گئی ہے۔ ڈی آئی جی پولیس نے بتایا کہ ایک شخص برگر کے سٹال پر آیا اور سائکل چھوڑ کر چلا گیا۔ سائکل پر آدھا کلو وزنی بم تھا جس کے پھٹنے سے نقصان ہوا ہے۔ سول ہسپتال میں موجود ڈاکٹر جاوید نے بتایا ہے کہ چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اکثر زخمیوں کو جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں۔ پنج فٹی کا علاقہ شہر کے بارونق اور مہنگی رہائشی سکیم جناح ٹاؤن اور سمنگلی ہاؤسنگ سکیم کے قریب واقع ہے۔ | اسی بارے میں کوئٹہ میں بم دھماکہ، اٹھارہ زخمی10 September, 2006 | پاکستان کوئٹہ: اڑتالیس مشتبہ طالبان گرفتار07 October, 2006 | پاکستان کوئٹہ ایکسپریس پرحملہ، 2 زخمی26 October, 2006 | پاکستان کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک ہلاک28 October, 2006 | پاکستان ہسپتال سے نو مشتبہ طالبان گرفتار01 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||