کوئٹہ میں دھماکہ، پٹری کو نقصان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ کے قریب ریل کی پٹری پر دھماکہ ہوا ہے جس سے پٹری کو نقصان پہنچا ہے لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ریلوے کنٹرول روم کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے سریاب سپیزنڈ سیکشن پر چار بم نصب کیے تھے جن میں سے ایک پھٹا ہے اور تین کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے سے دو فٹ پٹری کا ٹکڑا تباہ ہوگیا تھا جس کی مرمت کر دی گئی ہے۔ دھماکہ اتوار کوصبح سویرے ہوا لیکن اس وقت کو ئی گاڑی نہیں گزر رہی تھی۔ ریلوے اہلکار نے بتایا ہے کہ چلتن ایکسپریس کی کوئٹہ سے روانگی میں تاخیر ہوئی ہے لیکن باقی ریل گاڑیوں کے اوقات میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ سنیچر کو رات کے وقت نامعلوم افراد نے راکٹ داغا تھا جو عسکری پارک کے قریب گرڈ سٹیشن میں ایک ٹرانسفارمر پر گرا تھا لگا جس سے آگ بھڑک اٹھی تھی اور چھاؤنی سمیت کئی علاقوں کو بجلی کی ترسیل معطل ہو گئی تھی۔ رات گئے بجلی کی ترسیل کو بحال کر دیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں کوئٹہ: دو راکٹ حملے18 December, 2006 | پاکستان کوئٹہ میں بم دھماکہ، گیارہ زخمی20 December, 2006 | پاکستان کوئٹہ کو گیس جزوی طور پر بحال10 February, 2007 | پاکستان کوئٹہ بم دھماکے میں پندرہ ہلاک17 February, 2007 | پاکستان کوئٹہ دھماکہ شہ سرخیوں میں18 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||