عزیزاللہ خان بی بی سی اردو ڈاٹ کام کوئٹہ |  |
 | | | کوئٹہ میں سکیورٹی سخت کردی گئی |
کوئٹہ میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جبکہ ڈیرہ بگٹی میں دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ سوموار کو کوئٹہ کے بڑے رہائشی علاقوں، شہباز ٹاؤن اور جناح ٹاؤن کے قریب نا معلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا دیا جس سے پانی کی قریبی پائپ لائن کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس دھماکے سے قریبی علاقوں کو گیس کی ترسیل معطل ہو گئی ہے۔ ادھر ڈیرہ بگٹی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سیاف کے علاقے میں ایک دھماکے سے ایک وڈیرے کا بیٹا زخمی ہوا ہے۔ اپنے آپ کو مسلح بگٹیوں کا ترجمان ظاہر کرنے والے وڈیرہ عالم خان نے ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ یہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے اس وقت کیا گیا ہے جب حکومت کے حمایتی ایک وڈیرے کا بیٹا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں جا رہا تھا۔ وڈیرہ عالم خان نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ |