BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ: ریڈیو پاکستان پر راکٹ

فائل فوٹو: ایک بلوچ باغی
کوئٹہ شہر میں ریڈیو پاکستان اور انسانی حقوق کی تنظیم کے سابق چیئرمین کے مکان پر راکٹ گرے ہیں لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

نامعلوم مقام سے داغا گیا ایک راکٹ ریڈیو پاکستان کی عمارت کو لگا ہے جس سے اسٹوڈیو کے سامنے گیٹ کے پاس کمرے کی چھت کو نقصان پہنچا ہے۔

دوسرا راکٹ انسانی حقوق کی تنظیم کے سابق چیئر مین اور سابق وفاقی وزیر طاہر محمد خان کے مکان کی دیوار کو لگا ہے جس سے دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔

اس مکان میں ان دنوں طاہر محمد خان کے صاحبزادے رہتے ہیں جبکہ وہ خود شہر سے باہر مکان میں منتقل ہو گئے ہیں۔ راکٹ گرنے سے زور دار دھماکے ہوئے ہیں اور دھماکے کے ساتھ ہی علاقے میں بجلی منقطع ہو گئی ہے۔

ریڈیو پاکستان کی عمارت کے پاس کچھ عرصہ قبل ایک دستی بم کا دھماکہ ہوا تھا جس سے ایک دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔

اسی بارے میں
سوئی: دھماکے میں ایک ہلاک
07 March, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد