BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایک مزدور ہلاک ایک زخمی

اس حملے کی ذمہ داری بلوچ رپبلکن آرمی نے قبول کی ہے جس کا نام پہلے نہیں سنا گیا
بلوچستان کے علاقہ جعفرآباد کے قریب پٹ فیڈر نہر پر کام کرنے والے مزدوروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے جس میں ایک مزدور ہلاک اور ایک زخمی ہوا گیاہے۔ ادھر کوہلو کے علاقہ تراتانی میں نامعلوم افراد نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرکے چھ اہلکاروں کوزخمی کر دیا۔

جعفرآباد سے پولیس انسپکٹر عبدالجبار نے بتایا ہے کہ رات کے وقت نہر پر کام کرنے والے مزدور واپس کیمپ کی طرف آ رہے تھے کہ اچانک نا معلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق حملہ آووروں نے چھ راکٹ داغے لیکن پولیس حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ حملے میں ایک ڈرائیور ہلاک اور ایک مزدور زخمی ہوا ہے۔

مقامی صحافی ہاشم بلوچ نے بتایا کہ ان دنوں نہر کی توسیع کا کام ہو رہا ہے اور اس پر مزدور کوئی ایک ماہ سے کام کر رہے ہیں۔

دریں اثنا ایک نا معلوم شخص نے ٹیلیفون پر اس حملے کی ذمہ داری ایک نئی تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کی جانب سے قبول کی ہے۔ اس تنظیم کا نام پہلے کبھی نہیں سنا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد