تربت: سکیورٹی آپریشن، 14گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے مکران ڈویژن کے شہر تربت کے قریب سکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی کے دوران چودہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فوج کے محکمۂ تعلقات عامہ کے مطابق مند میں ایک فراری کیمپ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور فائر نگ کے تبادلے کے بعد چودہ افراد کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کیمپ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ گرفتار افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ تربت سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بدھ کی صبح تمپ کے قریب پہاڑیوں میں مسلح قبائلیوں کے خلاف کارروائی کی۔ اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی قریباً گیارہ گھنٹے تک جاری رہی اور اس میں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے گئے۔ دو روز پہلے اپنا نام آزاد بلوچ بتانے والے ایک شخص نے بی بی سی کو بذریعہ ٹیلیفون مطلع کیا تھا کہ سکیورٹی فورسز تربت اور پنجگور کے علاقوں میں پیش رفت کر رہی ہیں اور وہاں بھاری اسلحہ بھی لایا جا رہا ہے۔ | اسی بارے میں کوہلو میں فوجی آپریشن کا دعوٰی24 February, 2007 | پاکستان تین ماہ میں 150 افغان گرفتار09 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||