BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 February, 2007, 15:06 GMT 20:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوہلو میں فوجی آپریشن کا دعوٰی

فائل فوٹو
پہلے بھی بلوچستان میں فوجی آپریشن پر احتجاج کیا جاتا رہا ہے
مری قبیلے کے لوگوں نے دعوٰی کیا ہے کہ کوہلو کاہان روڈ پر واقع چار دیہاتوں میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ اسی سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سرکاری سطح پر ان دعوووں کی تصدیق نہیں کی گئی۔

بلوچستان کے ضلع کوہلو سے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کی اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں جن کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی جاتی۔ مری اتحاد کے ترجمان احمد دین مری نے کہا ہے کہ تین روز سے کوہلو کاہان روڈ پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

احمد دین مری کے مطابق اس کارروائی میں کل انتالیس افراد ہلاک اور تینتالیس زخمی ہوئے ہیں جبکہ تراسی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں فوجی چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔

احمد دین مری نے بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ ان کے علاقے کا دورہ کریں اور حالات سے خود آگاہی حاصل کریں۔

اس بارے میں صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اس طرح کی کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔

سنیچر کو متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدر رکن قومی اسمبلی مولانا محمد خان شیرانی نے ایک اخباری کانفرنس میں کہا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں جو کچھ ہورہا ہے سب بین الاقوامی پالیسیوں کا ہی حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوہلو میں حالات اس وقت خراب ہوئے جب صدر جنرل پرویز مشرف کے دورے کے دوران راکٹ داغے گئے اور پھر ایک جنرل کے ہیلی کاپٹر پر حملہ کیا گیا جس میں جنرل کو گولی لگی تھی۔ انھوں نے کہا کہ اس کے بعد حالات الجھتے گئے اور کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی کہ اسے سلجھایا جائے۔

اسی بارے میں
کاہان، سکیورٹی آپریشن شروع؟
05 February, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد