کاہان، سکیورٹی آپریشن شروع؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مری قبیلے کے لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کاہان کے قریبی علاقوں میں کارروائی کی ہے جس میں جیٹ طیارے اور ہیلی کاپٹر استعمال کیے گئے ہیں۔ مقامی افراد نے پچیس افراد کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا ہے لیکن سرکاری سطح پر ان اطلاعات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ سیکیورٹی فورسز کی ان تازہ کارروائیوں کی اطلاعات کوئٹہ سے کوئی تین سو کلومیٹر دور مشرق میں ضلع کوہلو کی تحصیل کاہان سے موصول ہوئی ہیں۔ مری قبیلے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا ہے کہ آج دوسرے روز بھی کوہلو کے علاقے نساؤ اور جنت علی میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی حملے کیے۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ہیلی کاپٹر کے ذریعے کمانڈوز اتارے گئے تھے جنہوں نے بیس کے لگ بھگ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ سبی سے اسماعیل مری نامی شخص نے بتایا ہے کہ ان کارروائیوں میں نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ بھی کوہلو اور سبی کے سرحدی علاقے میں کارروائی کی گئی تھی جہاں بیس سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے اور کئی لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ سرکاری سطح پر ان اطلاعات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اس بارے میں صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی اور صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی سے رابطے کی بارہا کوشش کی گئیں لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔ گزشتہ ماہ سبی اور کوہلو کے سرحدی علاقوں میں بھی اس طرح کی کارروائیوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں لیکن فوج کے تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل شوکت سلطان نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔ | اسی بارے میں سوئی: پائپ لائن پر دھماکہ29 January, 2007 | پاکستان کوہلو: بیس ہلاکتوں کا دعویٰ20 January, 2007 | پاکستان پاک افغان سرحد، باڑ کی مخالفت15 January, 2007 | پاکستان بلوچستان میں جھڑپیں جاری ہیں08 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||