BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 January, 2007, 15:44 GMT 20:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوہلو: بیس ہلاکتوں کا دعویٰ

کوہلو آپریشن
مقامی لوگوں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں
بلوچستان کے مری قبیلہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کوہلو اور سبی کے ملحقہ علاقوں میں سنیچر کو بھی فوجی آپریشن جاری رہا اور دو روز سے جاری اس کارروائی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بیس ہو گئی ہے۔

تاہم سرکاری سطح پر فوجی آپریشن کے بارے میں تصدیق نہیں ہو سکی۔ اسلام آباد میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل شوکت سلطان سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں اور بلوچستان کی صوبائی حکومت سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان رازق بگٹی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا بھی کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

مری قبیلہ کے لوگوں نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اس کارروائی میں فضائی حملے بھی کیے ہیں۔ ایک شخص اللہ بخش مری نے بتایا کہ فوجی کارروائی جابڑی، بادرہ، ببر، کچھ اور کہشار کے علاقوں میں کی جا رہی ہے۔

فراریوں کی آمد
 سکیورٹی فورسز کی موجودگی کے باعث علاقے میں فراریوں کی آمد ممکن نہیں
اللہ بخش مری

ان سے جب پوچھا گیا کہ ہوسکتا ہے کہ وہاں مشتبہ افراد موجود ہوں تو ان کا کہنا تھا کہ وہاں زراعت پیشہ لوگ آباد جو گزر اوقات کے لیے مال مویشی پالتے ہیں۔ کاہان سے فراریوں کی آمد کے امکان کو رد کرتے ہوئے اللہ بخش کا کہنا تھا کہ علاقے میں بھاری تعداد میں سکیورٹی فورسز کی موجودگی کے باعث ایسا ممکن نہیں۔

انہوں نے ریڈ کراس اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ زخمیوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ادھر سبی سے آنے والی بعض اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران چالیس کے لگ بھگ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد