BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کیمپوں کیخلاف کارروائی کریں گے

اٹھارہ سے بیس کیمپ ایسے ہیں جہاں ایک کیمپ میں بیس سے پچیس افراد ہوتے ہیں۔
کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے بعد سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے دیگر علاقوں میں قائم فراری کیمپوں کے خلاف کارروائی کریں گی۔

یہ بات بلوچستان کے انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری یعقوب نے ایک اخباری کانفرنس میں بتائی ہے۔ ان کے مطابق حالیہ دنوں میں تقریباً پندرہ افراد کو نوشکی اور ضلع بولان سے گرفتار کیا گیا ہے جنھوں نے مختلف تربیتی کیمپ یا فراری کیمپوں کی نشاندہی کی ہے جہاں بم دھماکوں راکٹ باری اور دیگر کارروائیوں کی تربیت دی جاتی ہے۔

چوہدری یعقوب نے کہا کہ کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں مختلف قسم کے فراری کیمپ ہیں جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں اٹھارہ سے بیس کیمپ ایسے ہیں جہاں ایک کیمپ میں بیس سے پچیس افراد ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت سیکیورٹی فورسز ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں مصروف ہیں اور وہاں سے فارغ ہونے کے بعد فورسز صوبے کے دیگر علاقے جیسے نوشکی قلات سبی وغیرہ کے پاس قائم فراری کیمپوں کے خلاف کارروائی کریں گیں۔ یہ کیمپ ایسے مقامات پر قائم کیے گئے ہیں جہاں پہنچنا مشکل ہے ۔

چوہدری یعقوب نے کہا کہ گرفتار افراد نے خاصی تفضیلات فراہم کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کارروائیوں میں ملوث افراد بے روزگار نوجوانوں کو ماہانہ چھ ہزار روپے دیتے ہیں اور بم دھماکوں اور راکٹ چلانے کی تربیت فراہم کرتے ہیں۔ ان میں ایسے نوجوان ہیں جنھوں نے گریجویئشن یعنی بی اے کیا ہوا ہے لیکن تنگ دستی کی وجہ سے ان کاموں میں پڑ گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان کارروائیوں میں ملوث افراد کو بیرون ممالک سے رقم ملتی ہے جو عام طور پر لندن اور دبئی کے راستے یہاں پہنچتی ہے جو بعد میں مخصوص افراد کی وساطت سے کیمپوں میں تقسیم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے کہا کہ بولان میں لوگوں سے بھتے وصول کیے جاتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد