BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 June, 2006, 18:38 GMT 23:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان کا بجٹ، بھاری خسارہ

خواجہ محمد آصف
بلوچستان حکومت کا یہ متواتر تیسرا خسارے کا بجٹ ہے
صوبائی وزیر خزانہ سید احسان شاہ نے منگل کو بلوچستان حکومت کا سال07 2006 کا انسٹھ ارب ستر کروڑ روپے کا خسارے کا بجٹ پیش کیا ہے۔ حزب اختلاف نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا اور کہا ہے کہ بارہ فیصد سے زیادہ خسارے کا بجٹ پیش کرنا غیر آئینی ہے۔

بلوچستان اسمبلی میں منگل کو حسب معمول بجٹ تقریر کے دوران حزب اختلاف کے ارکان ڈیسک بجاتے رہے اور حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ ان ارکان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ بلوچستان میں مبینہ فوجی آپریشن بند کیا جائے۔ اس دوران صوبائی وزیر خزانہ تقریر کرتے رہے اور مخلوط حکومت میں شامل اراکین ڈیسک بجا کر ان کی حمایت کرتے رہے۔

وزیر خزانہ سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ انسٹھ ارب ستر کروڑ روپے کے اس بجٹ میں سینتیس ارب پچاس کروڑ روپے غیر ترقیاتی اخراجات کے لیئے اور سات ارب چھ کروڑ روپے ترقیاتی اخراجات کی مد میں رکھے گئے ہیں جبکہ بجٹ کا خسارہ دس ارب چھیانوے کروڑ تیس لاکھ روپے ہے۔

قائد حزب اختلاف کچکول علی ایڈووکیٹ نے اخباری کانفرنس میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت نا اہل ہے جو وفاق سے اپنا حق بھی حاصل نہیں کر سکتی۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے ننانوے فیصد ٹیکس والے وسائل پر وفاق کا قبضہ ہے جن میں سونا گیس تیل اور ساحل شامل ہے جبکہ پنجاب کے وسائل پر پنجاب خود بااختیار ہے۔

حزب اختلاف کا واک آؤٹ
 حزب اختلاف نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا اور کہا ہے کہ بارہ فیصد سے زیادہ خسارے کا بجٹ پیش کرنا غیر آئینی ہے۔

اس موقع پر پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر عبدالرحیم زیارتوال نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کے ذمے بلوچستان کے چھ سو ارب روپے واجب الادا ہیں۔ اس کے علاوہ گیس رائلٹی گیس ڈیویلپنٹ سرچارج اور یوریا فیکٹریوں کو دی جانے والی سبسڈی کی رقم اگر صوبے کو ادا کر دی جائے تو بلوچستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکتا ہے۔

بلوچستان حکومت کا یہ متواتر تیسرا خسارے کا بجٹ ہے۔ صوبائی حکومت اس وقت سٹیٹ بینک سے تقریباً پندرہ ارب روپے اوور ڈرافٹ کی صورت میں لے چکی ہے ۔

اجلاس شروع ہونے سے پہلے بلوچستان اسمبلی کے سامنے کوئٹہ کے صحافیوں نے حیات اللہ کے قتل کے حوالے سے احتجاج کیا اور سخت نعرہ بازی کی۔ بعد میں سپیکر جمال شاہ کاکڑ اور ڈپٹی سپیکر اسلم بھوتانی کے اصرار پر صحافیوں نے احتجاج تو ختم کردیا لیکن پریس گیلری میں بجٹ تقریر کی کاپیاں نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر صحافی گیلری سے نکل آئے جس پر حکومت اور حزب اختلاف کے ارکان نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

اسی بارے میں
بجٹ: پچیس ارب کے ٹیکس
06 June, 2006 | پاکستان
بجٹ کوریج زیادہ ترمثبت
06 June, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد