BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 July, 2006, 11:28 GMT 16:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان آپریشن: تئیس قبائلی ہلاک

ڈیرہ بگٹی
رازق بگٹی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کچھ روز سے سرچ آپریشن شروع کر رکھا تھا
پاکستانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے نزدیک میں سنگسیلہ اور بھمبور ٹاپ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز اور مسلح قبائلیوں کے درمیان جھڑپ میں تئیس مسلح قبائلی ہلاک اور بارہ زخمی ہوئے ہیں۔

ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی اور صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے سا علاقے میں کچھ روز سے تلاشی آپریشن شروع کر رکھا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح سنگسیلہ اور بھنبھور ٹاپ کے درمیان کوئی سات فراری کیمپوں کی تلاشی کا کام جاری تھا کہ اچانک مسلح قبائلی وہاں پہنچ گئے جن سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور نتیجتاً قبائلیوں کا نقصان ہوا۔

رازق بگٹی نے کہا کہ پہلے سترہ افراد کی ہلاکت کی اطلاع آئی بعد میں اکیس اور اب تئیس افراد کے ہلاکت کی اطلاع ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کے وجود کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ رازق بگٹی نے کہا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں اطلاع مسلح قبائلیوں کے کمیونیکیشن سسٹم سے ملی ہیں جبکہ عبدالصمد لاسی نے کہا کہ لاشیں جائے وقوع پر پڑی ہیں جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیئے ہسپتال لایا گیا ہے۔

عبدالصمد لاسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پچاس قبائلیوں نے ہتھیار ڈال کر حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ جمہوری وطن پارٹی کے ترجمان آغا شاہد بگٹی نے نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

اس سے پہلے حکومت نے دعوی کیا تھا کہ بدھ کے روز ڈیرہ بگٹی میں اکتیس مسلح بگٹیوں کو ہلاک کر دیا تھا لیکن بگٹی مزاحمت کاروں نے اس کی تردید کی تھی کہ ان کا کوئی نقصان نہیں ہوابلکہ سکیورٹی فورسز کے پینتیس سے زیادہ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں
اکبر بگٹی پر مزید مقدمات درج
22 February, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد