BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 June, 2006, 18:11 GMT 23:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مزید 12 بگٹیوں نے ہتھیار ڈال دیئے

بگٹی مزاحمت فائل فوٹو
اسلحہ ڈالنے والوں نے کہا کہ وہ اپنے تیئس ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ ڈال کر حکومت کے ساتھ مل گیا ہے
بگٹی قبیلے کی دو زیلی شاخوں کے معتبرین نے اپنے چھ سو ساتھیوں سمیت حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ادھر مسلح بگٹی قبائلیوں کا کہنا ہے ان کے پاس پہاڑوں پر مذید لوگ آرہے ہیں۔

ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پھیلاوگ میں مسوری قبیلے کے وڈیرہ خان محمد مسوری اور لوکانی بخشانی قبیلے کے کالو خان نے صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کی موجودگی میں حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر بارہ مسلح افراد نے اسلحہ ڈال دیا ہے ۔

وڈیرہ خان محمد مسوری اور کالو خان نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ علاقے کی ترقی کے لیے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ اس سے پہلے نواب اکبر بگٹی کے ساتھ تھے اور اس وقت بھی علاقے کی ترقی چاہتے تھے۔ وڈیرہ خان محمد نے کہا کہ ان کا ایک بیٹا پاکستان آرمی میں ملازم ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ اپنے چھ سو ساتھوں کے ہمراہ آئے ہیں۔ ان میں بارہ مسلح تھے جبکہ بیشترگزشتہ سال دسمبر میں جب ڈیرہ بگٹی میں جھڑپیں شروع ہوئیں تو قریبی علاقوں کو نقل مکانی کر گئے تھے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے کہا کہ وڈیرہ خان محمد کو نواب اکبر بگٹی کے حلقے میں کافی اہمیت حاصل تھی۔

یاد رہے گزشتہ روز مسلح بگٹی قبائلیوں کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ حکومت نہ پراپیگنڈا مہم شروع کر رکھی ہے۔ ڈیرہ بگٹی سے نقل مکانی کرنے والے اور صوبے کے دیگر علاقوں سے کئی لوگ پہاڑوں پر ان کے پاس آرہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پہاڑوں پر اب بھی ہزاروں لوگ موجود ہیں جو اہنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں۔

اسی بارے میں
بگٹی اور مینگل پر پابندی
29 April, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد