’ہمارے نہیں، جرائم پیشہ ہیں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمہوری وطن پارٹی کے قائد نواب اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ملنے والے بگٹی کبھی بھی ان کے ساتھی نہیں رہے بلکہ یہ جرائم پیشہ افراد ہیں۔ ڈیرہ بگٹی سے ٹیلیفون پر نواب اکبر بگٹی نے بتایا کہ یہ حکومت کا پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے جبکہ یہ لوگ جن کا حکومت دعویٰ کر رہی ہے کبھی ان کے ساتھی رہے ہی نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ بگٹی میں اب بھی بمباری ہو رہی ہے اور مختلف مقامات پر جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں سکیورٹی فورسز کا جانی نقصان ہوا ہے۔ اس سے پہلے صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے کہا تھا کہ نواب اکبر بگٹی کے دو کمانڈر اپنے چالیس ساتھیوں سمیت حکومت کے ساتھ مل گئے ہیں اور انہوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لوگ تنگ ہوکر حکومت کی طرف آرہے ہیں۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا یہ جرائم پیشہ لوگ ہیں تو رازق بگٹی کا کہنا تھا کہ یہ عجیب بات ہے کہ جب ان کے ساتھی ہوتے ہیں تو مجاہد اور جب کسی دوسرے کے پاس چلے جاتے ہیں تو جرائم پیشہ لوگ ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری سیاست کا حصہ رہا ہے۔ |
اسی بارے میں اکبر بگٹی پر مزید مقدمات درج22 February, 2006 | پاکستان ’کلپروں کو فوج لائی ہے، بگٹی کو بھاگنا ہوگا‘05 March, 2006 | پاکستان بگٹی کے پوتے کی جائیداد ضبط 16 March, 2006 | پاکستان نیا بگٹی دستہ’وطن‘ کی طرف25 March, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||