بلوچستان: ریل پٹری پر دھماکہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان میں ڈیرہ مراد جمالی اور نوتال کے درمیان ریل کی پٹڑی کو بدھ کو اس وقت دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے جب کراچی سے آنے والی بولان میل نے وہاں سے گزرنا تھا۔ ڈیرہ مراد جمالی کے سٹیششن ماسٹر عبداللطیف نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح کوئی پانچ اور چھ بجے کے درمیان جب بولان میل روانہ ہوئی تو نوتال سے ڈرائیور نے اطلاع دی کہ پٹڑی کا ٹکڑا غائب ہے۔ اس پر انجینیئرنگ ٹیم کو موقع پر بھیجا گیا تو معلوم ہوا کہ بم دھماکے سے پٹڑی کو نقصان پہنچا ہے اور کوئی چھ فٹ گیارہ انچ پٹڑی کا ٹکڑا غائب ہے۔ بولان میل سے پہلے جعفر ایکسپریس اس جگہ سے گزر چکی تھی جبکہ بولان میل کے بعد بلوچستان ایکسپریس کو کوئی چار گھنٹے تک ڈیرہ مراد جمالی ریلوے سٹیشن پر روکے رکھا گیا۔ سٹیشن ماسٹر نے بتایا ہے کہ پٹڑی کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اب ریل گاڑیوں کی آمدو رفت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ بلوچستان میں جب سے مبینہ فوجی کارروائی شروع کی گئی ہے ریلوے بجلی اور گیس کی تنصیبات پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ |
اسی بارے میں بلوچستان میں دھماکے: دو زخمی06 May, 2005 | پاکستان محفوظ ریل سفر کیلیے ہائی الرٹ17 January, 2006 | پاکستان اوچ پاور پلانٹ، ایک اور دھماکہ06 February, 2006 | پاکستان کوئٹہ کے بعد کوہلومیں راکٹ27 May, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||