سیکیورٹی فورسز کا انخلاء شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی اور کوہلو سے سیکیورٹی فورسز کا انخلا شروع ہوگیا ہے اور اب صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق سول انتظامیہ علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے کوششیں کرے گی۔ ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں ایک سال پہلے یعنی گزشتہ سال دسمبر میں مبینہ فوجی کارروائی شروع کی گئی تھی۔ ڈیرہ بگٹی سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ فوجی ٹینک اور ٹرک صوبہ سندھ کے علاقے کشمور کی طرف جاتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے اور اب تک کوئی سترہ ٹینک اور بڑی تعداد میں ٹرک واپس جاتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔
اس بارے میں صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کاانخلا شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب مقامی قبائل اور انتظامیہ جن میں پولیس اور لیویز کے اہلکار شامل ہیں سیکیورٹی کے ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں راکٹ باری اور دھماکوں کی وجہ سے فوجی کارروائی شروع کی گئی تھی لیکن اب سیکیورٹی فورسز کے ضرورت نہیں تھی اس لیے فورسز اب ڈیرہ بگٹی سے واپس جا رہی ہیں۔ | اسی بارے میں سابق فراری بگتی کمانڈر ہلاک19 December, 2006 | پاکستان ’فوجیوں نے ظلم کیا،سزاملنی چاہیے‘18 September, 2006 | پاکستان بلوچستان آپریشن: کوئٹہ میں مظاہرہ15 September, 2006 | پاکستان ’بلوچستان: مشرف اورفوج ذمہ دارہیں‘14 September, 2006 | پاکستان فوجی آپریشن بند کروایا جائے: مینگل13 September, 2006 | پاکستان کارروائی جاری رہیگی: آفتاب05 September, 2006 | پاکستان کوہلو دھماکے سے بگٹی ہلاکت تک 28 August, 2006 | پاکستان فوجی آپریشن میں کتنی ہلاکتیں؟27 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||