فوجی آپریشن بند کروایا جائے: مینگل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کے بعد مستعفی ہونے والے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالرؤف مینگل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بلوچستان میں جاری فوجی آپریشن بند کرائیں اور غیر قانونی طور پر زیر حراست لوگوں کو رہائی دلوائیں۔ رؤف مینگل قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے بعد آج کوئٹہ پہنچے جہاں انھوں نے اخباری کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان میں جاری فوجی آپریشن’ نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت اور ان کی میت ورثاء کے حوالے نہ کرنا غیر انسانی فعل ہیں اور موجودہ سول اور فوجی حکمران اس کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر بین الاقوامی ادارے اور تنظیمیں ایسی صورتحال میں مداخلت کرکے بلوچ قوم کو انصاف دلوائیں۔ انھوں نے کہا کہ یہاں یکطرفہ کارروائی ہو رہی ہے۔ بے گناہ لوگوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے اور ایکسٹرا جوڈیشل ہلاکتیں ہو رہی ہیں لہذا بین الاقوامی تنظیمیں ایسی صورتحال میں آئیں اور موجودہ حکمرانوں کے خلاف فرد جرم عائد کر یں ۔ رؤف مینگل نے پنجاب کے حوالے سے کہا کہ بلوچستان میں ظلم ہو رہا ہے۔ ’تین صوبوں میں ہڑتال ہوتی ہے لیکن پنجاب میں نہیں ہوتی تو ہم اس کا کیا مطلب سمجھیں۔ اسی لیئے انھوں نے لاہور میں متحدہ حزب اختلاف کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام میں کہا تھا کہ فوج میں اکثریت پنجاب سے ہے۔ جب تک بلوچوں کو انصاف نہیں ملتا تب تک اگر پنجاب ہمارا ساتھ دیتا ہے تو ہم یہ تسلیم کر لیں گے کہ واقعی پنجاب ہمارے ساتھ مخلص ہے‘۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا ان اداروں اور تنظیموں کو تحریری طور آگاہ کیا ہے یا نہیں تو انھوں نے کہا کہ اس وقت تک انہوں نے پارلیمان اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے اپیل کی ہے لیکن جلد ہی جن سیاسی اتحادوں کے ساتھ ان کے روابط ہیں ان کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ اپیل کی جائے گی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بلوچستان اسمبلی سے مستعفی ہونے والے دو اراکین اسمبلی اختر لانگو اور اکبر مینگل کے نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیئے گئے ہیں۔ اخترلانگو نے کہا ہے کہ انھیں ابھی تک تحریری نوٹس نہیں ملا لیکن یہ اطلاع دی گئی ہے کہ ان کا نام اس لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے لیڈر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اس کے علاوہ بی این پی کے قائدین ان کے اہل خانہ اور دیگر بلوچ قائدین کے نام پہلے سے ہی اس لسٹ میں ڈالے گئے ہیں۔ | اسی بارے میں مینگل استعفیٰ پیش نہ کرسکے05 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||