لال مسجد آپریشن کے بعد حملے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پندرہ جولائی سوات کے صدر مقام مینگورہ سے پچیس کلومیٹر کے فاصلے پر فوجی قافلے پر ہونے والے دو خودکش حملوں اور ایک دھماکے میں گیارہ فوجیوں سمیت تیرہ افراد ہلاک اور انتالیس زخمی ہوئے۔ یہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز کے کسی قافلے پر ہونے والا دوسرا حملہ تھا۔ پندرہ جولائی ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس لائینز میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں چھبیس افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے۔ ڈسٹرک ہیڈ کواٹر ہسپتال ڈی آئی خان کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ ہسپتال میں سترہ افراد کی لاشیں لائی گئیں جبکہ پینتیس افراد زخمی حالت میں ہپستال پہنچائے گئے۔
چودہ جولائی پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک خودکش حملے میں 24 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور ستائیس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنوں منتقل کردیا گیا۔ بتایا گیا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں کے علاوہ فوجی بھی شامل ہیں۔ چودہ جولائی بلوچستان کے علاقے تربت میں بلیدہ کے قریب نامعلوم افراد نے فرنٹیئر کور کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس سے ایف سی کا ایک اہلکار ہلاک اور دو اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ چودہ جولائی صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکہ میں تین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ چودہ جولائی پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ میں حکام کا کہنا ہے کہ دو مبینہ مقامی شدت پسند تنظیموں کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں نو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ جبکہ صوبہ سرحد کے ضلع دیر میں فوج کی بیرکوں پر راکٹ حملے کیے گئے۔
تیرہ جولائی پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے طالبان کا دعویٰ ہے کہ دو روز بعد یعنی پندرہ جولائی کو ڈیڈلائن کے خاتمے پر اگر جنگ کی ضرورت پڑی تو اس میں جنوبی وزیرستان کے قبائل بھی ان کے ساتھ شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ مقامی طالبان نے واضع کیا کہ ہے گوریلا کارروائیوں کے علاوہ قبائلیوں پر حکومت سے رابطوں اور تعاون جیسی کئی پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔ تیرہ جولائی صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک کارروائی کے دوران تین خود کش حملہ آوروں کو پکڑ لیا۔ پولیس نے کہا کہ حملہ آوروں سے خودکش حملے میں استعمال ہونے والی چھ جیکٹیں اور ایک سو راکٹ برآمد ہوئے۔
بارہ جولائی صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں ایک مبینہ خود کش کار بم حملے میں تین پولیس اہلکار اور دو حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ سوات کے ضلعی رابطہ افسر سید محمد جاوید نے بتایا کہ واقعہ جمعرات کی شام چار بجے مینگورہ بائی پاس پر کولا ڈیرو پل پر پیش آیا ہے ۔ان کے بقول پولیس سڑک ہونے والے ٹریفک جام کو کھولنے کی کو شش کر رہی تھی کہ ایک گاڑی میں زور دار بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار اور گاڑی میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے۔ بارہ جولائی پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں حکام نے بتایا کہ سکاؤٹس قلعے پر راکٹ حملوں میں آٹھ اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ لال مسجد کے آپریشن میں ہلاک ہونے والے تین طلبہ کی تدفین کے موقع پر مقامی طالبان نے اسلام آباد میں خودکش حملے کرنے کی دھمکی دی۔ | اسی بارے میں پاکستان میں سکیورٹی سخت 13 July, 2007 | پاکستان ’خوشی کا نہیں سوچنے کا دن‘12 July, 2007 | پاکستان بھرتی مرکز خود کش حملہ،26 ہلاک15 July, 2007 | پاکستان صوبہ سرحد میں خودکش حملے، انتالیس ہلاک15 July, 2007 | پاکستان فہرست: پاکستان میں تشدد کے واقعات11 July, 2007 | پاکستان حکومت کو طالبان کا انتباہ11 July, 2007 | پاکستان بنوں: دہشت گردی کے الزام میں قتل15 July, 2007 | پاکستان فرنٹیئر کور پر حملہ، ایک ہلاک14 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||