بنوں: دہشت گردی کے الزام میں قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں پولیس کو ایک لاش ملی ہےجس کا سر تن سےالگ کر دیا گیا ہے۔لاش کو پولیس نے سول ہسپتال بنوں منتقل کردیا ہے۔ بنوں پولیس کےایک افسر سلطان آیاز نے بی بی سی کو بتایا کہ بنوں شہر سے چند کلومیٹر دور تھانہ خویدہ کے حدود میں واقع چوک کڑی اعظم میں اتوار کو ملنے والی یہ لاش ایک غیر ملکی ازبک باشندے کی ہے۔پولیس کے مطابق لاش سے تازہ خون بہہ رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو لاش کے ساتھ ایک خط بھی ملا ہے جو پشتو زبان میں لکھا گیا ہے۔ خط کے مطابق یہ ایک غیر ملکی ازبک ہے۔اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی اور دوسرے منفی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔خط میں لکھا گیا تھا کہ ملک کے ساتھ غداری کرنے والوں کا یہی انجام ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے صوبہ سرحد اور قبائلی علاقوں میں امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں لوگوں کو قتل کیا گیا ہے۔لیکن پاکستان کے ساتھ غداری کے الزام میں پہلی مرتبہ ایک ازبک باشندے کو قتل کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں امریکی جاسوسی کے الزام میں قتل12 July, 2007 | پاکستان دو ہلاک: امریکی جاسوسی کا الزام18 May, 2007 | پاکستان وزیرستان: مشکوک جاسوس کی لاش02 May, 2007 | پاکستان وزیرستان: پانچ لاشیں برآمد11 May, 2007 | پاکستان شمالی وزیرستان: مغوی اہلکار رہا23 May, 2007 | پاکستان بنوں: چوکی پر راکٹ حملہ 01 June, 2007 | پاکستان جنوبی وزیرستان: کون کس کو مار رہا ہے07 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||