BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 18 May, 2007, 17:11 GMT 22:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دو ہلاک: امریکی جاسوسی کا الزام

پاکستانی فوج
پاکستانی فوج وزیرستان میں مبینہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے
پولیٹکل انتظامیہ کےذرائع کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے وزیرستان میں امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں دو افراد کو قتل کردیا گیاہے۔

دونوں مبینہ جاسوسوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔ دونوں لاشیں جمعہ کو شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے دو مختلف علاقوں سے ملی ہیں۔

سید الرحمن نامی افغانی کی لاش شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے پچیس کلومیٹر دورمغرب کی جانب لواڑہ منڈی کے ایک پہاڑی نالے سے ملی ہے۔ لاش کے ساتھ ایک خط بھی ملا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سید الرحمن امریکہ کے لیے جاسوسی کرتا تھا اور امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے والوں کا یہی حشر ہوگا۔

دوسری لاش جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن سروکئی کے گاؤں باروند سے ملی ہے۔ ہلاک ہونے والے کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔

اس لاش کے ساتھ کوئی خط نہیں ملا البتہ مقامی لوگوں کے مطابق ہلاک ہونے والا افغانی باشندہ ہے۔

ہلاک ہونے والے کی عمر اندازے کے مطابق پچیس سال کے لگ بھگ ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ کہیں سے اغواء کر کے لایا گیا تھا۔ اسے جمعہ کی صبح تین نامعلوم نقاب پوشوں نے گولی مار ہلاک کر دیا گیا۔

شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ اور جاسوسی کے الزام میں قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ماضی میں اس قسم کی ہلاکتوں کی ذمہ داری علاقے میں سرگرم مبینہ شدت پسندوں پر لگائی جاتی رہی ہے۔

گزشتہ سال پانچ ستمبر کو حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان ایک امن معاہدہ طے پایا تھا جس میں ٹارگٹ کلنگ پر پابندی لگائی گئی تھی مگر اس کے باوجود یہ سلسلہ ختم نہیں ہو سکا ہے۔

اسی بارے میں
وزیرستان کا سچ معلوم نہیں
19 April, 2006 | پاکستان
وزیرستان جھڑپ: ایک ہلاک
15 April, 2006 | پاکستان
وزیرستان: ’ گیارہ ہلاک‘
13 April, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد