BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 April, 2006, 12:21 GMT 17:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیرستان: ’ گیارہ ہلاک‘

سکیورٹی فورسز
سکیورٹی فورسز نے شوال سے گرفتار شدہ افراد کی اطلاع پر کارروائی کی
پا کستانی حکام نے دعوٰی کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک کاروائی کے دوران گیارہ مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ مقامی لوگ مرنے والوں کی تعداد نو بتا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں چند غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی ان انیس مبینہ شدت پسندوں کی نشاندہی پر ہوئی ہے جنہیں سکیورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتے شوال میں ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا۔

شمالی وزیرستان کے ایک صحافی حاجی پذیر کے مطابق حملہ ایک مقامی شخص محمد اکبر کے گھر پر ہوا ہے جس میں ان کے دو کمسن بچوں سمیت نو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مرنے والے سارے مقامی ہیں اور علاقے میں مہمان تھے۔

پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی اردو کو بتایا ہے کہ بدھ کی شب سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر میران شاہ سے چھ کلومیٹر جنوب میں واقع انغرگاؤں میں ایک مکان پر حملہ کیا جس میں چند غیر ملکی سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ’ یہ آپریشن رات گیارہ بجے کیا گیا اور اس میں کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔ حملے کے دوران نشانہ بننے والا کمپاؤنڈ اور وہاں کھڑی دوگاڑیاں بھی مکمل تباہ ہوگئیں‘۔

شوکت سلطان نے اس بات کا بھی دعوٰی کیا کہ مرنے والوں میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید اطلاعات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

اس سوال پر کہ کیا اس حملے میں ایک بچہ اور مقامی خاتون بھی ہلاک ہوئے ہیں، شوکت سلطان نے کہا کہ’ ہمارے پاس کسی ایسے نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم اگر کمپاؤنڈ میں موجود کوئی بچہ یا عورت ہلاک ہوا ہے تو ہمیں اس پر بہت افسوس ہے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد