وزیرستان: پانچ لاشیں برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں ایک کنویں سے پانچ لاشیں ملی ہیں۔ مقامی قبائل نے برآمد ہوئی لاشوں میں سے چار کی شناخت کرلی ہے۔ لیکن ایک لاش کے مکمل طور پر مسخ ہونے کے سبب اس کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔ پولٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعہ کو مقامی قبائل کو وانا سے بارہ کلومیٹر دور کلوتائی میں ایک کنویں سے پانچ لاشیں ملی ہیں۔ ان کے مطابق انہیں وانا بازار لایا گیا جہاں ان کی اجتما عی نمازہ جنازہ پڑھی گئی اور وانا ہی کے ایک بڑے قبرستان میں دفنا دیاگیا ہے۔ مقامی قبائل کے مطابق مرنے والے چار کا تعلق ترکمانستان سے تھا۔ جو افغانستان میں طالبان کے خاتمہ کے بعد یہاں روپوش ہوگئے تھے۔مقامی لوگوں کے مطابق ترکمانی غیر ملکی ازبکوں کے بھی خلاف تھے۔ یہ لاشیں وانا کے اس علاقے سے ملی ہیں جہاں ایک مہینہ پہلے غیر ملکی ازبک اور مقامی طالبان کے مابین لڑائی ہوئی تھی۔ مقامی لوگوں کے مطابق غیر ملکی ترکمانوں کو غیر ملکی ازبکوں نے ہلاک کیا ہے۔ جو لڑائی کے دوران غیر ملکی ازبکوں کے ساتھ اس علاقے میں پھنس گئے تھے۔ | اسی بارے میں شمالی وزیرستان: سرکاری اہلکار قتل04 May, 2007 | پاکستان وزیرستان جھڑپوں میں48 ہلاک04 April, 2007 | پاکستان وزیرستان جنگ، حکومتی کامیابی26 March, 2007 | پاکستان وزیرستان میں 130 غیر ملکی ہلاک23 March, 2007 | پاکستان وزیرستان: طالبان میں کشیدگی کم 12 March, 2007 | پاکستان شمالی وزیرستان: تین اہلکار ہلاک01 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||