BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شمالی وزیرستان: سرکاری اہلکار قتل

شمالی وزیرستان
کافی عرصہ بعد ایک بار پھر کسی سرکاری ملازم کو نشانہ بنایا گیا ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں اطلاعات کے مطابق پولیٹیکل ایجنٹ کے ڈرائیور کو بعض نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نےگولی مار کر قتل کر دیا ہے۔

ڈرائیور اصل میر پر جمعہ کی صبح سرگردان چوک کے قریب ایک سفید گاڑی میں سوار بعض نامعلوم نقاب پوشوں نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ ایک سروس سٹیشن پر سرکاری گاڑی کی دھلائی میں مصروف تھے۔ اصل میر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

مقتول کا تعلق شمالی وزیرستان کے گاؤں بیگان سے تھا اور مقامی لوگوں کے مطابق ان کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی۔اصل میر کو اپنے گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ معلوم ہو رہا ہے اور ایک طویل عرصے کے بعد کسی بھی سرکاری ملازم کو نشانہ بنائے جانے کا پہلا واقعہ ہے۔

جنوبی اور شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج اور مقامی طالبان کے درمیان لڑائی میں کئی افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔ تاہم حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے میں مقامی طالبان کو پابند کیا گیا تھا کہ لوگوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

میران شاہ میں فوجیہلاکتوں کی حقیقت
میران شاہ: لاشیں کہاں گئیں، وہ کون لوگ تھے؟
 میران شاہ میں پاک فوجلڑائی کیوں اور کیسے؟
میران شاہ میں جھگڑا کس بات کا ہے؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد