BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 May, 2007, 11:47 GMT 16:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دوکئی: فوجی کیمپ پر راکٹ حملہ

وزیرستان
شمالی وزیرستان میں فوجی کیمپوں پر راکٹ حملوں میں اضافہ ہوا ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹوں پر راکٹ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایک تازہ واقعہ میں دوکوئی فوجی کیمپ پر کئی راکٹ داغے گئے ہیں تاہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

شمالی وزیرستان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح چار بجکر چالیس منٹ پر میران شاہ سے تقریباً ساٹھ کلومیٹر مغرب کی جانب دوکوئی میں واقع ایک فوجی کیمپ پر نامعلوم افراد نے دس راکٹ داغے ہیں جو ہدف کو نشانہ نہ بنا سکے۔

اطلاعات کے مطابق حملے کے فوراً بعد پاکستانی فوج نے جوابی حملہ کیا تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شمالی وزیرستان میں حملوں اور فوجی کیمپ پر راکٹ داغنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

حملوں میں یہ اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا ہے جب گزشتہ جمعہ کو پاکستانی فو ج نے کہا تھا کہ شمالی وزیرستان کے گاؤں سیدگئی میں ایک بم دھماکے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم مقامی لوگوں نے دعوٰی کیا تھا کہ یہ ہلاکتیں جنگی طیاروں کے حملے کے نتیجے میں ہوئی تھیں۔اس حملے کے چوبیس گھنٹے بعد بھی میران شاہ فوجی چیک پوسٹ پر تین راکٹ داغے گئے تھے۔

واقعہ کے بعد شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان نے دھمکی دی تھی کہ اگر سرحدی گاؤں سیدگئی پر بقول ان کے حملے جاری رہے تو وہ حکومت کے ساتھ امن معاہدے پر جلد نظرثانی کریں گے۔تاہم بعد میں شمالی وزیرستان کے مقامی طالبان نے شوری کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا کہ ملک و قوم کے مفاد میں حکومت کے ساتھ امن معاہدے کی پاسداری کی جائے گی۔

حکومت پاکستان نےگزشتہ سال ستمبر میں میران شاہ میں مقامی طالبان کے ساتھ ایک امن معاہدہ پر دستخط کیے تھے جس کے بعد سے فوجی کارروائیاں تقریباً ختم ہوگئی تھیں۔

اسی بارے میں
فوجی کیمپ پر’راکٹ حملہ‘
28 April, 2007 | پاکستان
فوجی کیمپ پر راکٹ حملہ
08 March, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد