سیدگئی’حملہ‘، طالبان کی برہمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان نے دھمکی دی ہے کہ اگر سرحدی گاؤں سیدگئی پر بقول ان کےگزشتہ شب جیسے حملے جاری رہے تو وہ حکومت کے ساتھ امن معاہدے پر جلد نظرثانی کریں گے۔ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ کے شمال مغرب میں واقع سرحدی گاؤں سیدگئی میں جمعرات کی رات ایک مکان میں دھماکے میں تین افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے تھے۔ اس پراسرار دھماکے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ بعض پاکستانی حکام اسے مکان میں بموں کی تیاری کے دوران دھماکہ قرار دے رہے ہیں جبکہ مقامی آبادی کی جانب سے اسے میزائل حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم مقامی طالبان کے ترجمان عبداللہ فرہاد نے بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ چونکہ حکومت پاکستان اس واقعے میں ملوث ہونے سے انکار کر رہی ہے لہذا یہ کارروائی امریکہ کی ہوسکتی ہے۔ واقعہ کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضا سے چار میزائل داغے گئے جن میں سے دو نہ پھٹ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارے جانے والے تینوں افراد مقامی تھے جن کا قوم، قبیلہ سب کو معلوم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی شورٰی جلد اس مسئلے پر غور کرے گی اور حکومت کے ساتھ گزشتہ ستمبر کے امن معاہدے کے بارے میں فیصلہ کرے گی کہ اسے جاری رکھا جائے یا نہیں۔ عبداللہ کے مطابق یہ حکومت کی جانب سے امن معاہدے کی دوسری خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے ایک ماہ قبل افغانستان سے واپس آنے والی تین گاڑیوں کے ایک قافلے پر پاکستانی فوج کے حملے میں ہلاکتیں ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت شاید یہ معاہدہ توڑنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ان پر سرحد پار جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی وہ پاسداری کر رہے ہیں۔ حکومت پاکستان نے گزشتہ ستمبر میران شاہ میں مقامی طالبان کے ساتھ ایک امن معاہدہ پر دستخط کیے تھے جس کے بعد سے فوجی کارروائیاں تقریباً ختم ہوگئی تھیں۔ | اسی بارے میں وزیرستان: دھماکے میں دو ہلاک27 April, 2007 | پاکستان وزیرستان جھڑپوں میں48 ہلاک04 April, 2007 | پاکستان وانا جھڑپوں میں حکومت سے اپیل05 April, 2007 | پاکستان جنوبی وزیرستان: کون کس کو مار رہا ہے07 April, 2007 | پاکستان ازبکوں کے خلاف قبائل کیوں اٹھ کھڑے ہوئے؟24 April, 2007 | پاکستان وانا میں سبزہ اور مستقبل کا سوال26 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||