وزیرستان: دھماکے میں دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک بم دھماکے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں تاہم مقامی لوگوں نے دعوی کیا ہے کہ ہلاکتیں جنگی طیاروں کے حملے کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔ یہ واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ساڑھے تین بجے میران شاہ سے پندرہ کلومیٹر شمال کی جانب افغانستان کی سرحد کےقریب سیدگئی گاؤں میں پیش آیا۔ پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ دھماکہ ایک گھر کے اندر ہوا ہے جس میں دو سے تین لوگ ہلا ک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ہلاک ہونے والے کون ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ دوسری طرف مقامی لوگوں نے دعوٰی کیا ہے کہ گزشتہ رات ساڑھے تین بجے جنگی طیاروں نے ایک مقامی شخص حبیب اللہ کے مہمان خانے پر بمباری کی جس میں ان کے تین مہمان ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔تاہم پاکستانی فوج کے ترجمان وحید ارشد نے اس بات کی تردید کی کہ سیدگئی گاؤں پر کسی قسم کی کوئی بمباری ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایسو خیل گاؤں کے محمد زاہد، وانہ سے تعلق رکھنے والے جان محمد اور ایک افغان مہاجر رحمت اللہ شامل ہیں۔ شمالی وزیرستان کا گاؤں سیدگئی افعانستان اور پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہے اور یہاں پر سکیورٹی فورسز اور مقامی طالبان کے درمیان ماضی میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں فوج اور مقامی طالبان کے درمیان طویل لڑائی کے بعد گزشتہ سال ستمبر میں ایک امن معاہدہ ہوا تھا جس پر تاحال دونوں طرف سے عملدرآمد جاری ہے۔ | اسی بارے میں وزیرستان جھڑپوں میں48 ہلاک04 April, 2007 | پاکستان وانا جھڑپوں میں حکومت سے اپیل05 April, 2007 | پاکستان جنوبی وزیرستان: کون کس کو مار رہا ہے07 April, 2007 | پاکستان ازبکوں کے خلاف قبائل کیوں اٹھ کھڑے ہوئے؟24 April, 2007 | پاکستان وانا میں سبزہ اور مستقبل کا سوال26 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||