وزیرستان: مشکوک جاسوس کی لاش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں اطلاعات کے مطابق حکام کو ایک شخص کی سربریدہ لاش ملی ہے اور شبہ کیا جارہا ہے کہ اسے امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں قتل کیا گیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ اتوار کو جنوبی وزیرستان سے متصل جنڈولہ میں دو مقامی افراد کو امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں قتل کیا جا چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق میران شاہ سے تقریباً ساٹھ کلومیٹر مغرب کی جانب گورویک کے علاقے میں بدھ کو پاکستانی فوجیوں کو ایک لاشں ملی ہے جس کا سر قلم تھا۔ مقامی لوگوں کو شبہ ہے کہ اس شخص کو جاسوسی کے الزام میں قتل کیا گیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ قتل ہونے والا شخص کون ہے اور اسکا تعلق کہاں سے ہے۔ گورویک کا علاقہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر واقع ہے جہاں پر ماضی میں پاکستانی فوج نے مقامی طالبان کے خلاف کئی بار آپریشن کیا تھا۔ جنوبی اور شمالی وزیرستان میں جاسوسی کے الزام میں قتل اب ایک معمول بن چکا ہے اور گزشتہ چند سال کے دوران امریکہ اور افغانستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں درجنوں افراد مارے جا چکے ہیں تاہم کسی نے بھی اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی حکومت کسی کو موردالزام ٹھہراتی ہے۔ | اسی بارے میں شمالی وزیرستان میں مبّینہ مُخبر قتل20 February, 2007 | پاکستان وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملہ03 June, 2004 | صفحۂ اول اسامہ کی تلاش میں خبروں کا بازار گرم23 February, 2004 | صفحۂ اول وزیرستان: صحافی لاپتہ07.07.2002 | صفحۂ اول دو پاکستانی فوجی ہلاک11 August, 2003 | صفحۂ اول کوئی ہلاک نہیں ہوا:فوجی ترجمان23 May, 2005 | صفحۂ اول شمالی وزیرستان: اسلحہ پر پابندی01.08.2003 | صفحۂ اول جنڈولہ میں معروف حکیم قتل21 October, 2006 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||