BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 February, 2007, 10:31 GMT 15:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شمالی وزیرستان میں مبّینہ مُخبر قتل

میرانشاہ
شمالی وزیرستان میں ٹارکٹ کلنگ اور جاسوسی کے الزام میں لوگوں کے قتل کر نے کا سلسلہ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک افغان شہری کو امریکہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں قتل کر دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بھی واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

شمالی وزرستان سے موصول اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں کو پیر کی رات افغانستان کی سرحد کے قریب سیدگئی علاقے میں نالے کے پاس ایک شخص کی سر کٹی لاش ملی تھی۔لاش کے پاس اردو زبان میں ایک خط بھی ملا ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ مقتول امریکہ کے لیے جاسوسی کرتا تھا۔

خط میں خبر دار کیا گیا ہے کہ ’ امریکہ کے لئے جاسوسی کر نے والوں کا انجام یہی ہوگا‘۔ خط میں اس شخص کا نام نیک عمل بتایا گیا ہے جس کا تعلق افغانستان کے مشرقی صوبہ خوست کے زوزک گاؤں سے ہے۔

حکام نے میران شاہ کی ٹاؤن کمیٹی میں لاش شناخت کے لیے رکھ دی تھی جو اطلاعات کے مطابق نصف شب کو چند نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

دو ہفتے قبل بھی شمالی وزیرستان کے مبارک شاہی گاؤں کے قریب دو افراد کو جاسوسی کے الزام میں قتل کیا گیا تھا۔واقعہ کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے جنوبی اور شمالی وزیرستان میں گزشہ تین سال کے دوران درجنوں افراد کو جاسوسی کے الزام میں قتل کیا گیا ہے جس کی ذمہ داری علاقہ میں سرگرم مبینہ شدت پسندوں پر لگائی جاتی رہی ہے۔

حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان گز شتہ سال پانچ ستمبر کو ایک امن معاہدہ ہوا تھا لیکن اس کے باوجود شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ اور جاسوسی کے الزام میں لوگوں کے قتل کر نے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی بارے میں
بندوق یا بٹیر
07.09.2002 | صفحۂ اول
وزیرستان: صحافی لاپتہ
07.07.2002 | صفحۂ اول
دو پاکستانی فوجی ہلاک
11 August, 2003 | صفحۂ اول
جنڈولہ میں معروف حکیم قتل
21 October, 2006 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد