بنوں: چوکی پر راکٹ حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے ایک پولیس چوکی پر دس راکٹ فائر کیے ہیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ بنوں پولیس کے سربراہ مظہرالحق کا کا خیل نے بی بی سی کو بتایا کہ بنوں شہر سے چند کلومیٹر دور مغرب کی جانب منڈانہ پولیس چوکی پر ناملعوم افراد نے رات دو بجے کے قریب دس راکٹ فائر کیے۔ ان کے مطابق دو راکٹ چوکی پرگرے جس سے ایک دیوار اور دروازے کو نقصان پہنچا ہے جبکہ آٹھ راکٹ چوکی سے باہر ایک خا لی میدان میں گرے جو تمام زوردار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے۔ پولیس کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ راکٹ حملہ ضلع بنوں کی حدود کے اندر سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش جاری ہے اور یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ حملہ اوروں کا تعلق وزیرستان سے ہیں۔ یاد رہے کہ صوبہ سرحد کے جنوبی اضلاع بنوں، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔اور لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ |
اسی بارے میں ٹانک،بنوں میں فائرنگ،7 ہلاک28 May, 2007 | پاکستان ٹانک: دھماکے میں دو فوجی ہلاک26 May, 2007 | پاکستان ٹانک: ایف سی قلعہ پر راکٹ24 May, 2007 | پاکستان ٹانک فائرنگ ،6 ہلاک، 15 زخمی16 May, 2007 | پاکستان ٹانک: دو ہلاک، عارضی کرفیو 14 May, 2007 | پاکستان شیرپاؤ پر حملہ: مرنے والے 28 ہو گئے29 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||