BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 15 July, 2007, 13:07 GMT 18:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خودکش حملے، چالیس ہلاک

سوات حملہ
سوات میں ہونے والے حملے میں فوجیوں کی بڑی تعداد زخمی ہوئی

صوبہ سرحد میں سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اتوار کو ہونے والے خود کش حملوں اور دھماکے میں مجموعی طور پرگیارہ فوجیوں سمیت چالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خود کش حملوں اور دھماکے کا پہلا واقعہ سوات کے علاقے مٹہ میں پیش آیا جہاں فوجی قافلے پر ہونے والے دو خودکش حملوں اور ایک دھماکے میں گیارہ فوجیوں سمیت تیرہ افراد ہلاک اور باون زخمی ہوگئے جبکہ دوسرے واقعے میں ڈی آئی خان میں پولیس بھرتی مرکز پر ہونے والے خود کش حملے میں چھ پولیس اہلکاروں سمیت ستائیس افراد مارے گئے۔

پاکستان فوج کے محکمۂ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل وحید ارشد نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مٹہ میں حملے کا واقعہ اتوار کی صبح ساڑھے سات بجے کے قریب پیش آیا اور اس میں فوجی قافلے کو دو کاروں میں سوار خود کش حملہ آوروں نے نشانہ بنایا جبکہ حملے میں ایک ’امپرووائزاڈ ایکسپلوسِو ڈیوائس‘ بھی استعمال کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں گیارہ فوجی جوان اور دو عام شہری ہلاک ہوئے جبکہ باون زخمیوں میں انتالیس فوجی ، تین ملیشیا اہلکار ، پانچ پولیس اور پانچ عام شہری شامل ہیں۔ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو مٹہ ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق انتیس زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

فوجی قافلہ تقریباً چالیس گاڑیوں پر مشتمل تھا جن میں فوجی گاڑیوں کے علاوہ ایف سی، صوبائی پولیس کی گاڑیاں اور کرائے پر لی گئی بسیں بھی شامل تھیں۔

میجر جنرل وحید ارشد کے مطابق فوجی قافلہ صوبہ سرحد کے ضلع سوات کے صدر مقام مینگورہ سے پچیس کلومیٹر دور مقام مٹہ کی جانب رواں تھا جب اس پر حملہ کیا گیا۔جنرل وحید کے مطابق فوجی قافلے کی حرکت معمول کی کاروائی تھی اور اس میں شامل فوجی پہلے سے مینگورہ میں تعینات تھے۔

مقامی افراد کے مطابق دھماکے کے فوری بعد موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے بھاری ہتھیاروں سے اردگرد کے علاقوں میں فائرنگ شروع کر دی۔موقع پر موجود ایک مقامی صحافی شیرین زادہ نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے کے فوری بعد فوج نے سارے علاقے کو سیل کر دیا اور سڑک پر ٹریفک بھی بند کر دی گئی ہے۔ ان کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں تین ہیلی کاپٹر پرواز کرتے نظر آئے جبکہ اردگرد کے علاقوں سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں۔

پولیس اہلکار بھرتی مرکز سے لاشیں منتقل کر رہی ہیں

دریں اثناء اتوار کی شام قبائلی علاقہ جات کے قریب واقع شہر ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس لائنز میں موجود بھرتی کے منتظر جوانوں پر ہونے والے ایک خود کش حملے میں ستائیس افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے ایس ایس پی گل افضل آفریدی نے بی بی سی اردو کو بتایا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد ستائیس ہے جن میں چھ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

گل افضل آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے قریب ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ’یہ ایک خود کش حملہ تھا اور حملہ آور تحریری امتحان اور طبی معائنے کے لیے جمع ہونے والے جوانوں کے درمیان موجود تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ مرنے اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد بھرتی کے منتظر جوانوں کی ہے تاہم متعدد پولیس اہلکار بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ اس دھماکے کے بعد شہر میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں ایک خودکش حملے میں فوج اور سکیورٹی فورسز کے چوبیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔اس حملے میں بھی ایک کار فوجی چوکی سے ٹکرا دی گئی تھی۔ اس حملے میں ستائیس سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع لال مسجد کے خلاف آپریشن اور سوبہ سرحد کے مختلف علاقوں میں فوج کی تعیناتی کے بعد ان علاقوں میں خود کش حملوں اور فوجی قافلوں کو نشانہ بنائے جانے کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

لال مسجد (فائل فوٹو) ’اسلامی انقلاب‘
’لال مسجد پر حملہ ہوا تو ردعمل وزیرستان سے‘
باجوڑ حملے کے اثرات
کیا وزیرستان معاہدہ برقرار رہ سکے گا؟
اسی کی دہائی کی یاد
’دھماکہ افغانستان یا وزیرستان سے جُڑاہوا ہے‘
اسی بارے میں
سوات: فوجیوں سمیت14 ہلاک
15 July, 2007 | پاکستان
شمالی وزیرستان، تین ہلاک
13 July, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد