سوات: ایک خاندان کے چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات کے علاقے مٹہ میں اتوار کی صبح خودکش حملوں کا نشانہ بننے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد میں باپ، بیٹا اور چھوٹی بیٹی کے علاوہ خاندان کے سربراہ کا ایک بھانجا بھی شامل ہے جو یتیم تھا۔ اس خاندان کے ایک رکن سلطان رحیم نے بی بی سی کو ٹیلی فون پر بتایا کہ ان کے بڑے بھائی پچاس سالہ فضل رحیم اور ان کا بارہ سالہ بیٹا امجد، چارسالہ بیٹی نازیہ اور پچیس سالہ بھانجا خائستہ باچا سڑک کے کنارے واقع گھر میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک یکے بعد دیگرے زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور چاروں اطراف سے زمین ہلنے لگی۔ انہوں نے کہا کہ ’تھوڑی دیر کے بعد میں نے دیکھا سڑک کے کنارے لاشیں ہی لاشیں پڑی تھیں جن میں میرے بھائی، بھتیجا، بھتیجی اور بھانجہ خون میں لت پت تھے جبکہ ایک بھتیجا زخمی حالت میں پڑا تھا‘۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد ان کے ایک اور بھائی کو فوجی جوان اپنے ساتھ کسی نامعلوم مقام پر لے گئے۔ سلطان رحیم کے مطابق ’جس وقت دھماکے ہوئے میں فوراً باہر نکلا تاکہ اپنے زخمی بھائی، بھتیجے، بھتیجی اور بھانجے کی مدد کرسکوں کیونکہ اس وقت وہ سانس لے رہے تھے لیکن فوجیوں نے مجھ پر بندوقیں تانیں اور مجھے کہا کہ ہمیں گولی مارنے کا حکم ملا ہے، لہذا یہاں سے بھاگو ورنہ تمہیں گولی ماردینگے۔ میں واپس گھر آیا لیکن میری ماں، بہن اور بھابی باہر نکل گئے اور انہیں بھی فوجیوں نے ڈرایا دھمکایا‘۔ اسی طرح تھوڑی دیر بعد خبر آئی کہ ہمارے گھر کے چار افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ایک اور بھتیجا زخمی حالت میں سیدوشریف ہپستال میں ہے جس کے ہاتھ گولیوں سے چھلنی ہیں۔ سلطان رحیم نے مزید بتایا کہ ان کے پڑوس میں بھی دو افراد ہلاک ہوئے ہیں کئی دیگر افراد سکیورٹی فورسز کے فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ علاقے کے ایم این اے کے علاوہ تاحال کسی نے رابط نہیں کیا۔ سلطان رحیم سے بات کرتے وقت ٹیلی فون میں خواتین اور بچوں کی چیخوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی تھیں۔ | اسی بارے میں خودکش حملے، چالیس ہلاک15 July, 2007 | پاکستان سوات: فوجیوں سمیت14 ہلاک15 July, 2007 | پاکستان ’دہشتگردی میں شدت کاخدشہ تھا‘15 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||