کھاریاں آرمی سنٹر پر خودکش حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ ضلع گجرات میں کھاریاں چھاؤنی میں ایک آرمی ٹریننگ سنٹر پر ہونے والے خودکش حملے میں حملہ آور اور ایک فوجی ہلاک جبکہ آٹھ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر بارہ بجےاس وقت پیش آیا جب ایک شخص ٹریننگ سنٹر میں داخل ہوا اور اس نے خود کو ایک دھماکے کےساتھ اڑا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آور اور ایک سپاہی موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ آٹھ فوجی زخمی ہوئے ہیں، جو اس وقت ایک فوجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ان کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ میجر جنرل وحید ارشد کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور ابتدائی طور پر اس بات کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ خودکش حملہ آور کون تھا اور کہاں سے آیا تھا۔ یہ پنجاب میں کسی فوجی ٹریننگ سنٹر کو خودکش حملے کا نشانہ بنائے جانے کا پہلا واقعہ ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں صوبہ سرحد میں درگئی کے مقام پر ایک فوجی تربیتی مرکز پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں کم از کم بیالیس فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں حملہ آور کے ساتھی کی تلاش ختم09 November, 2006 | پاکستان مزید خود کش حملوں کا خطرہ13 November, 2006 | پاکستان بنوں خود کش حملہ: پولیس اہلکار ہلاک03 December, 2006 | پاکستان پاکستان میں خود کش حملوں کا بڑھتا رجحان18 July, 2006 | پاکستان خودکش حملوں میں ملوث نہیں: محسود08 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||