بنوں خود کش حملہ: پولیس اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملے میں حملہ آور اور ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک اور پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ بنوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی سہ پہر چار بجکر بیس منٹ پر اس وقت پیش آیا جب کوہاٹ سے بنوں کی طرف جانے والی ایک مشتبہ ٹیکسی کو پولیس نے بنوں اور کرک کی باؤنڈری پر واقع چیک پوسٹ سپین تنگی پر روکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیکسی روکتے ہی اس پر سوار خودکش بمبار نے نکل کر پولیس پر پستول سے فائرنگ شروع کردی جس سے کانسٹیبل غلام خلیل زخمی ہو گیا جبکہ حملہ آوار خود قریبی کھیتوں کی طرف بھاگنے لگا۔ پولیس کے مطابق اس موقع پر وہاں پر موجود ایک اور پولیس اہلکار نے ملزم کا تعاقب کرتے ہوئے جوابی فائرنگ شروع کردی جس سے ملزم زخمی ہوکر زمین پرگر پڑا۔ تاہم اس دوران جب پولیس اہلکار ملزم کے قریب پہنچا تو پولیس کے بقول حملہ آوار نے اپنے بدن کے ساتھ باندھے بموں کو اڑادیا جس سے حملہ آور موقع پر ہلاک جبکہ پولیس اہلکار احمد خان شدید زخمی ہوگیا اور بعد میں چل بسا۔ بنوں کے ڈی آئی جی عابد علی نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ خودکش حملہ تھا جس میں حملہ آوار کا چہرہ مکمل طور پر محفوظ رہا تاہم اس کے بدن کے دوسرے حصے بری طرح مسخ ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حملہ آور کے چہرے سے لگتا ہے کہ وہ غیر ملکی تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے ساتھ جھڑپ کے دوران حملہ آوار فارسی بول رہا تھا جس سے ان کے بقول غالب امکان ہے کہ وہ یا تو ازبک تھا یا تاجک۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ ابھی واضح نہیں کہ حملہ آور کہاں جارہا تھا اور اس کا ٹارگٹ کیا تھا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ حملہ آور سے کچھ کاغذات بھی برامد ہوئے ہیں جس سے ملزمان کی شناخت میں مدد ملی گی۔ جس وقت یہ حملہ ہوا اس وقت صوبہ سرحد کے وزیراعلی اکرم خان درانی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمان بنوں بازار میں ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ | اسی بارے میں فوجی تنصیبات پر حملہ ناکام بنادیاگیا 25 June, 2004 | پاکستان بنوں، وانا میں راکٹوں سے حملے30 August, 2004 | پاکستان بنوں دھماکہ: فوجی سمیت تین زخمی16 October, 2004 | پاکستان بنوں میں دھماکہ سے ایک ہلاک25 December, 2004 | پاکستان بنوں کے لوگوں میں غصہ06 September, 2003 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||