بنوں دھماکہ: فوجی سمیت تین زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبہ سرحد کے جنوبی شہر بنوں میں حکام کا کہنا ہے کہ دوپہر کو ایک بم دھماکے میں ایک فوجی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ بنوں میں پولیس کے مطابق دھماکہ گھریلو ساخت کے طاقتور بم سے ڈیڑھ بجے کے قریب ہوا جو کہ تین پہیوں والے چینی طرز کے’ کوینچی‘ رکشہ میں نصب تھا۔ نامعلوم افراد نے یہ رکشہ چھاونی کے علاقے میں گیرژن کلب کی دیوار کے ساتھ کھڑا کیا تھا۔ دھماکہ سے گیرژن کلب کی دیوار گر گئی جبکہ قریب سے گزر رہے دو راہگیروں کے علاوہ ایک فوجی جوان زخمی ہوا ہے۔ ایک زخمی راہگیر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے میں رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ دھماکے کے بعد تحقیقاتی اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ البتہ کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ دھماکے کے مقام کے قریب ہی پولو گراونڈ ہے جہاں مقامی لوگوں کے کہنے کے مطابق وزیرستان میں القاعدہ کے مشتبہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں زخمی ہونے والوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے لایا جاتا ہے۔ بنوں شمالی وزیرستان کے ساتھ سرحد پر واقع ہے جہاں پاکستانی سکیورٹی دستے القاعدہ کے مشتبہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||