BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 December, 2004, 14:27 GMT 19:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنوں میں دھماکہ سے ایک ہلاک

ماضی قریب میں کوئٹہ میں بھی دھماکے ہو چکے ہیں (فائل فوٹو)
ماضی قریب میں کوئٹہ میں بھی دھماکے ہو چکے ہیں (فائل فوٹو)
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر بنوں میں سنیچر کے روز حکام نے بتایا ہے کہ ایک دکان میں دوپہر کے وقت ہونے والے دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

بنوں پولیس کے مطابق دھماکہ اندرونِ شہر منڈان چوک میں ایک مصالحہ فروش کی دوکان میں ہوا۔ دھماکہ سے دکاندار ہارون موقعہ پر ہی ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ بنوں پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے کا تعلق کالعدم تنظیم جیش محمد سے تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ اینٹی پرسنل مائن کا نتیجہ تھا۔ جائے وقوعہ سے پولیس کو ایک پلاس بھی ملا ہے جس سے حکام کو شک ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص بم سے چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا کہ دھماکہ ہوگیا۔

زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے البتہ کسی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

بنوں انتظامیہ کے مطابق اس واقعہ کو فی الحال وزیرستان کی صورتحال سے منسلک نہیں کیا جا سکتا۔

اس سے قبل بنوں شہر میں ماضی قریب ہی میں نامعلوم افراد کی جانب سے راکٹ حملے تو ہوئے تھے لیکن بم دھماکے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد