BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 18 December, 2004, 11:16 GMT 16:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ: سیکرٹیریٹ میں دھماکہ

گزشتہ ہفتے بھی کوئٹہ میں ایک دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے
گزشتہ ہفتے کوئٹہ میں ایک دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے
کوئٹہ سول سیکرٹیریٹ میں وزراء کے بلاک میں ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے جس سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے لیکن کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ دھماکہ دو بجے کے لگ بھگ ہوا اور اس کی آواز اس قدر شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکہ عمارت میں ایک بیت الخلاء میں ہوا ہے جس سے عمارت میں کئی شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

کوئٹہ شہر کے پولیس افسر پرویز رفیع بھٹی نے کہا ہے کہ پولیس دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ جائے وقوعہ کی تلاشی لے رہا ہے۔ایک اور پولیس افسر نے بتایا ہے کہ یہ بم دھماکہ ہے۔

جس بیت الخلاء میں دھماکہ ہوا ہے یہ وزراء کے بلاک میں تیسری منزل پر واقع ہے۔ دھماکے کے وقت کوئی وزیر موجود نہیں تھا صرف ملازمین موجو د تھے جو دھماکے کے بعد عمارت سے فورا باہر نکل آئے۔ اس دھماکے سے سیکرٹیریٹ میں خوف کی فضا پائی جاتی ہے۔

یاد رہے گزشتہ جمعہ کو شہر کے وسطی علاقے میزان چوک میں دھماکہ ہوا تھا جس میں دو فوجی اہلکاروں سمیت گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد شہر میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔ لیکن اس کے باوجود جوائنٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے دو راکٹ نصب کر دیے تھے جنھیں پولیس نے ناکارہ بنا دیا تھا اور اب سول سیکریٹریٹ میں دھماکہ حکومتی کوششوں پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد