BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 December, 2004, 03:33 GMT 08:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ آپریشن، 11پولیس والےزخمی

News image
آپریشن ایک روز پہلے ایک چیچن باشندے کی گرفتاری کے بعد کیا گیا۔
کوئٹہ میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی میں گیارہ پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں دو سپرنٹنڈنٹ پولیس بھی شامل ہیں۔

یہ کارروائی گزشتہ روز چیچنیا کے باشندے کی گرفتاری کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ کارروائی رات دیر گئے تک جاری رہی۔

سیکیورٹی اہلکار جب کوئٹہ کے مضافات میں کلی پائند آپریشن کے لیے پہنچے تو مشتبہ افراد نے پولیس پر دستی بم پھینک دیے جس سے گیارہ اہلکار زخمی ہوئے ہیں ان میں دو ایس پی بھی شامل ہیں۔ ان میں عبدالرحیم جاموٹ اور محمد علی شامل ہیں۔ سول ہسپتال میں موجود ڈاکٹر نصیر نے بتایا ہے اکثر کو معمولی زخم پہنچے ہیں۔

یاد رہے کہ پیرکے روز کوئٹہ شہر میں چار افراد نے ایک منی چینجر کو لوٹنا چاہا لیکن تلخ کلامی کے بعد فرار ہوگئے۔ منی چینجر کو ان افراد پر شک گزرا تو ان افراد کا پیچھا کیا۔ چاروں افراد نے منی چینجر پر فائر کیا اور دستی بم پھینکا لیکن پولیس اور لوگوں نے مل کر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ باقی تین فرار ہو گئے تھے اس بارے میں انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری یعقوب نے بتایا ہے کہ وہ چیچنیا کا باشندہ ہے اور اپنا نام عبدالغفار بتاتا ہے۔انھوں نے کہا تھا کہ یہ لوگ وانا میں فوجی کارروائی سے فرار ہو کر یہاں پہنچے ہیں ۔

کل صبح سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس رحمت اللہ نیازی نے بتایا تھاکہ چیچنیا کے باشندے کا ریمانڈ حاصل کیا جا رہا ہے جس کے بعد اس شخص کی نشاندہی پر رات کسی وقت کارروائی کی جائے گی۔ انھوں نے کہا تھا چیچن عبدالغفار نے بتایا ہے کہ وہ اس شہر سے واقف نہیں ہے اور اسے کچھ ہی علاقے معلوم ہیں جہاں اس کے باقی ساتھی رہتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد