بھرتی مرکز خود کش حملہ،26 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس لائینز میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں چھبیس افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کے زخمیوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے ایس ایس پی گل افضل آفریدی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اس دھماکے میں چھبیس ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں چھ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈی آئی خان کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ ہسپتال میں سترہ افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ پینتیس افراد زخمی حالت میں ہپستال پہنچائے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے قریب ہوا جس میں خود کش حملہ آور نے پولیس لائینز کے میدان میں بھرتی کے لیے امتحان دینے والے امیدواروں کو نشانہ بنایا۔ ایس ایس پی گل افضل آفریدی کا کہنا تھا ’ یہ ایک خود کش حملہ تھا اور حملہ آور تحریری امتحان اور طبی معائنے کے لیے جمع ہونے والے جوانوں کے درمیان موجود تھا۔‘انہوں نے بتایا کہ مرنے اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد بھرتی کے منتظر جوانوں کی ہے تاہم متعدد پولیس اہلکار بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ | اسی بارے میں سوات: فوجیوں سمیت14 ہلاک15 July, 2007 | پاکستان فرنٹیئر کور پر حملہ، ایک ہلاک14 July, 2007 | پاکستان خودکش حملہ: 24 فوجی ہلاک14 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||