BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 July, 2007, 16:10 GMT 21:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’خوشی کا نہیں سوچنے کا دن‘
مشرف
حکومت پر لال مسجد کے حوالے سے دھوکے بازی اور سیاسی چال بازی کا الزام لگایا جاتا رہا
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے ’لال مسجد آپریشن‘ کے حوالے سے ٹیلی ویژن پر قوم سے اپنے خطاب میں ملک کے اعتدال پسند حلقوں سے اپیل کی ہے وہ اٹھیں اور حکومت کا ساتھ دیں۔

صدر مشرف نے کہا کہ ملک ایک بار پھر ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے۔ لال مسجد آپریشن کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا چلڈرن لائبریری کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔ ’پاکستان سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوسکا، لیکن ہمارا عزم ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خوشیاں منانے کا نہیں بلکہ گریبان میں منہ ڈال کر سوچنے کا دن ہے۔ ’اپنے لوگوں کے خلاف ایکشن لینا پڑا ہے۔ زندگی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے۔ لیکن جامعہ حفصہ اور لال مسجد والے اسلام کی خدمت نہیں کر رہے تھے‘۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسی مسجد یا مدرسے کو لال مسجد اور جامعہ حفصہ کی طرح استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لال مسجد والوں کا صوبہ سرحد اور فاٹا (قبائلی علاقے) میں کچھ (شدت پسندوں) لوگوں سے رابطہ تھا۔

اجازت نہیں ہوگی
 حکومت کسی مسجد یا مدرسے کو لال مسجد اور جامعہ حفصہ کی طرح استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گی
صدر مشرف

انہوں نے سرحد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس، لیویز اور خاصہ داروں کو از سر نو منظم کرنے اور جدید ساز و سامان لیس سے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فوج اس سلسلے میں ان کی مدد کرے گی۔

صدر مشرف نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر مدارس کا دفاع کرتے ہوئے کہتے رہے کہ یہ بہت بڑی این جی اوز ہیں، جس سے نا صرف دنیا میں ان (مدارس) کے بارے میں تاثر بہتر ہوا بلکہ کئی ممالک مدارس کی مدد کے لیے بھی تیار ہوئے۔ ’لیکن میرے ارادوں پر پانی پھر گیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پر لال مسجد کے حوالے سے دھوکے بازی اور سیاسی چال بازی کا الزام لگایا جاتا رہا، لیکن حکومت نے تحمل اور صبر کا دامن نہ چھوڑا اور احتیاط کے ساتھ آگے بڑھتی رہی۔ ’ہمارا مقصد جانیں لینا نہیں بلکہ جانیں بچانا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آخری وقت تک کوشش کی کہ شدت پسند پر امن طریقے سے ہتھیار ڈال دیں، لیکن غازی رشید اپنے اور غیر ملکیوں سمیت اپنے ساتھیوں کے لیے عام معافی چاہتے تھے۔ ’لیکن یہ کیسے ممکن تھا، چلڈرن

عام معافی کی شرط
 حکومت نے آخری وقت تک کوشش کی کہ شدت پسند پر امن طریقے سے ہتھیار ڈال دیں، لیکن غازی رشید اپنے اور غیر ملکیوں سمیت اپنے ساتھیوں کے لیے عام معافی چاہتے تھے
صدر مشرف
لائبریری پر قبضے، لوگوں خاص طور پر چینیوں کے اغواء اور دکانوں پر حملوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تھا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور یہ کتنی شرم کی بات ہے کہ اس کے شہری ملک میں غیر محفوظ ہوں۔

صدر نے کہا کہ فوجی آپریشن میں دس اہلکار اور پچھتر شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں جبکہ آپریشن سے پہلے اور اس دوران تین ہزار سے زائد طلبا و طالبات مدرسے سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اکثریتی آبادی اعتدال پسند ہے۔

فوجآپریشن لال مسجد
ایک طویل کشمکش کا ابتدائی مرحلہ؟
عاصمہ جہانگیر’لال مسجد آپریشن‘
تاخیری حربوں، ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ
احتجاجی مظاہرہایک نئی جنگ؟
لال مسجد آپریشن کے بعد کی صورتحال
زخمیلال مسجد آپریشن
فوجی کارروائی کئی گھنٹوں سے جاری
آپریشن سائلنسڈیل کیوں نہ ہوئی؟
لال مسجد ڈیل کیسے اور کیوں ناکام ہوئی؟
لال مسجد (فائل فوٹو) ’اسلامی انقلاب‘
’لال مسجد پر حملہ ہوا تو ردعمل وزیرستان سے‘
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد