BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 11 July, 2007, 18:58 GMT 23:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لال مسجد آپریشن، تحقیقات کا مطالبہ
عاصمہ جہانگیر
عورتوں اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا تشویشناک ہے
غیر سرکاری تنظیم ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے لال مسجد آپریشن کے ’بھونڈے انداز‘ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی، جن کی تعداد کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا جا رہا، اعلیٰ سطحی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

’کمیشن کو اتنی زیادہ تعداد میں ہلاکتوں اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے طاقت کے بے جا استعمال پر دکھ ہے‘۔

کمیشن کی موجودہ سربراہ عاصمہ جہانگیر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لال مسجد والے قانون اپنے ہاتھ میں لے رہے تھے اور خواتین کو اغواء کر رہے تھے تو کوئی کارروائی کرنے کی بجائے وزراء لال مسجد کے رہنماؤں کو سلام پیش کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب جو آپریشن ہوا ہے اس سے کئی سوال اٹھتے ہیں۔ ’یہ آپریشن کس قانون کے تحت ہوا، آیا طاقت کا استعمال صورتحال کے تناسب سے تھا‘۔

عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ایسے آپریشنز میں بتایا جاتا ہے کہ کتنے لوگ ہلاک ہوئے، کیسا اور کتنا اسلحہ برآمد ہوا۔ ’لیکن لال مسجد آپریشن میں تو سب کچھ پوشیدہ رکھا جا رہا ہے اور کوئی تفصیل سامنے نہیں لائی جا رہی‘۔

پوشیدہ آپریشن
 ایسے آپریشنز میں بتایا جاتا ہے کہ کتنے لوگ ہلاک ہوئے، کیسا اور کتنا اسلحہ برآمد ہوا۔ ’لیکن لال مسجد آپریشن میں تو سب کچھ پوشیدہ رکھا جا رہا ہے اور کوئی تفصیل سامنے نہیں لائی جا رہی
عاصمہ جہانگیر

ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی اس بات کا جائزہ بھی لے کہ لال مسجد والوں سے حکومت کے رابطے کس نوعیت کے تھے، ملک میں کتنے مدرسے ہیں اور ان میں سے کتنوں میں اسلحہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال میں ریاست کا طرزِ عمل اہم ہوتا ہے۔ ’آج غلط طریقے سے غلط لوگوں کو مار رہے ہیں ۔۔۔۔ کل صحیح لوگوں کو بھی اسی غلط طریقے سے ماریں گے‘۔

کمیشن کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس بات کی بھی تحقیقات ہونی چاہیں کہ لال مسجد کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی میں تاخیر کیوں ہوئی اور یہ کہ آپریشنل حکمت عملی اور اس طریقۂ کار کے بارے میں ابہام کیوں تھا جس کے تحت وزراء اور علماء لال مسجد کے مولویوں کے ساتھ مذاکرات کرتے رہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لال مسجد کی صورتحال راتوں رات سامنے نہیں آئی۔ ’حکام کی مدد سے اسلحہ اکٹھا ہوتا رہا جبکہ مسلح تربیت کئی سالوں سے جاری تھی اور ایسا نہیں ہے کہ حکومت کو آپریشن شروع کرنے سے صرف چند گھنٹے پہلے ہی لال مسجد میں شدت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں علم ہوا ۔۔۔۔ ان لوگوں کا حدود و اربعہ اسلام آباد میں خفیہ اداروں کے وسیع نیٹ ورک سے یقیناً مخفی نہیں ہوگا‘۔

طلباء کا ریکارڈ
 بچوں کے استحصال کا خاتمہ اور اس بات کی انکوائری ہونی چاہیے کہ دینی مدارس کو یہ استثنٰی کیوں حاصل ہے کہ ان ے طلباء کا ریکارڈ طلب نہیں کیا جا سکتا
ہیومن رائٹس کمیشن

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے اس الزام کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا کہ عورتوں اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا۔ ’بچوں کے ایسے استحصال کا خاتمہ اور اس بات کی انکوائری ہونی چاہیے کہ دینی مدارس کو یہ استثنٰی کیوں حاصل ہے کہ ان کے طلباء کا ریکارڈ طلب نہیں کیا جا سکتا‘۔

شہری حقوق کی ایک اور تنظیم سینٹر فار پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ اِنیشیاٹیو نے لال مسجد آپریشن کی اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان لوگوں کا تعین کیا جا سکے جو (آپریشن میں) تاخیر اور صورتحال میں بگاڑ کے ذمہ دار ہیں۔ ’کمیشن کی تجاویز انتہا پسندی کے خاتمے میں مددگار ہو سکتی ہیں‘۔

دریں اثناء سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے لال مسجد آپریشن کے لیے وکلاء اور صحافیوں پر مشتمل ایک ’فیکٹ فائنڈنگ مشن‘ تشکیل دیا ہے۔ مشن میں چوبیس وکلاء اور تیرہ صحافی شامل ہونگے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث آپریشن میں کئی معصوم لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستانی فوج کو تشدد کے مختلف واقعات سے نمٹنا پڑا ہےتشدد کی فہرست
حالیہ برسوں میں پاکستان میں تشدد اور ہلاکتیں
لال مسجد آپریشن
والدین بچوں کی تعلیم کے لیے فکرمند
زخمیلال مسجد آپریشن
فوجی کارروائی کئی گھنٹوں سے جاری
سیکٹر جی سکس کے مکین ہمسائیگی کی سزا
’سیکٹر جی سکس کے مکین پریشان‘
لال مسجدتصویروں میں
لال مسجد سے اسلام شریعت کا اعلان
گولڈن ٹمپل اسلام آباد
لال مسجد گولڈن ٹمپل کی راہ پر: وسعت اللہ
آپریشن سائلنسڈیل کیوں نہ ہوئی؟
لال مسجد ڈیل کیسے اور کیوں ناکام ہوئی؟
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد