مکران: FC اہلکار سمیت 5 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کی سرحد کے قریب واقع پاکستانی شہر مند میں مبینہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایک کارروائی کے دوران نیم فوجی دستے کے ایک اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تربت سے پولیس انسپکٹر محمد کریم حسنی نے بتایا ہے کہ مذکورہ کارروائی مکران ڈویژن میں مند کے علاقے سلمب میں کی گئی، جہاں جرائم پیشہ افراد روپوش تھے۔ پولیس اور فرنٹیئر کور کی اس مشترکہ کارروائی میں چار مشتبہ افراد ہلاک ہوئے جبکہ جرائم پیشہ افراد کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کے ایک صوبیدار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حکام نے ہلاک ہونے والے مبینہ جرائم پیشہ افراد کے تین ساتھیوں کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد پر یہ لوگ اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم میں ملوث تھے اور دونوں ممالک میں کارروائیاں کرتے رہتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان ایران میں کارروائی کے بعد بلوچستان کے سرحدی علاقوں اور مکران ڈویژن میں کارروائی کے بعد ایرانی سرحدی علاقوں میں روپوش ہو جاتے تھے۔ گزشتہ دنوں دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی کارروائی کے بعد ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی تھیں۔ یاد رہے مکران ڈویژن میں اغواء برائے تاوان کے واقعات میں اضافہ ہو گیا تھا، جس پر مقامی لوگوں میں تشویش پائی جا تی تھی۔
ادھر بلوچستان کے شہر کاہان اور دشت کے قریبی علاقوں سے فوجی کارروائی کی اطلاعات ہیں جس میں دو خواتین سمیت نو افراد زخمی ہوئے ہیں، لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ مری قبیلے کے لوگوں نے بتایا ہے کہ کاہان کے قریب پیشی سیاہ گرہ گمالان کچ اور دیگر علاقوں میں فضائی اور زمینی حملے کیے گئے ہیں جس میں دو خواتین ہلاک اور دو بچوں اور چار خواتین سمیت نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ حالیہ کارروائی کاہان کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں چار اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد شروع کی گئی ہے۔ | اسی بارے میں کاہان کے قریب فوجی آپریشن ؟12 April, 2007 | پاکستان بلوچستان: دو ایرانی محافظ ہلاک28 February, 2007 | پاکستان پاک ایران سرحد چار دن سے بند 09 February, 2007 | پاکستان بلوچستان: کم از کم چار اہلکار ہلاک09 April, 2007 | پاکستان پاک ایران سرحد: بلوچ مزدور متاثر 08 February, 2007 | پاکستان کاہان، سکیورٹی آپریشن شروع؟05 February, 2007 | پاکستان ایران جانا ہے تو این او سی لاؤ17 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||