BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 August, 2006, 10:39 GMT 15:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران جانا ہے تو این او سی لاؤ

مشہد
ہر سال ہزاروں زائرین پاکستان سے ایران جاتے ہیں
حکومتِ پاکستان نے ایران کے سفر کے خواہشمند افراد کے لیئے تین مختلف وزارتوں سے اجازت نامے حاصل کرنے کی شرط عائد کر دی ہے۔

کسی بھی اور ملک میں جانے والے افراد کے لیے ایسی شرائط عائد نہیں ہیں اور یہ اپنی نوعیت کی پہلی پابندیاں ہیں جو ایران کے سلسلہ میں پاکستان حکومت نے عائد کی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان جوائنٹ سیکرٹری الیاس ڈار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب ایران جانے والوں کو وزارت مذہبی امور، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے این او سی (یا اجازت نامے) حاصل کرنا لازمی ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ یہ پابندی سلامتی کی وجوہ کی بنا پر لگائی گئی ہے۔

دوسری طرف، لاہور میں ملک کے ایک بڑے شیعہ مدرسے جامعۃ المنتظر نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ حکومت نے اس سلسلہ میں مراسلے (نوٹیفکیشن) جاری کیئے ہیں۔ جامعۃ المنتظر کا کہنا ہے کہ یہ پابندی شیعہ مسلک کے افراد کو حکومت سے بدگمان کرنے کی سازش ہے کیونکہ یہ فیصلہ غیر ضروری اور شہریوں کو بلاوجہ پریشان کرنے کے مترادف ہے۔

جامعۃ المنتظر کا کہنا ہے کہ ایران میں دینی مقدس مقامات ہیں اور ہر سال ہزاروں زائرین وہاں جاتے ہیں اور ہمسایہ ملک ہونے کی وجہ سے ایران جانے کے لیئے زائرین کو بہت کم پیسے خرچ کرنا پڑتے ہیں۔

جامعۃ المنتظر کا کہنا ہے کہ ایران جانے والے زیادہ تر زائرین دیہاتی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اس لیئے این او سی کے حصول کے لیئے ان کا وزارتوں کے چکر لگانا ایک مشکل کام ہوگا۔ جامعۃ المنتظر نے ایران جانے کے لیے لگائی گئی نئی پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چند روز پہلے پاکستان کے سیکرٹری داخلہ کمال شاہ ایک وفد کے ہمراہ ایران گئے تھے جس سے واپسی پر انہوں نے کہا تھا کہ ایران نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ ایران بلوچ عسکریت پسندوں کو پناہ نہیں دے گا۔ تاہم مبصرین ایران جانے والوں پر پابندیوں کو ایران اور امریکہ کے تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے نقطۂ نگاہ سے بھی دیکھ رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد