بلوچستان: دو ایرانی محافظ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان میں مکران ڈویژن کے ساتھ ایرانی علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ایرنی سرحدی محافظ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ چار کے اغوا کیے جانے کی اطلاع ہے۔ تربت سے حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ رات کو پیش آیا جس کے بعد دونوں ممالک کے اہلکار ملزمان کی تلاش کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ تربت سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ایرانی علاقے ردک میں پیش آیا ہے جس کے بعد دونوں جانب کے سرحدی محافظوں نے ملزمان کی گرفتاری کی لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ سرکاری حکام نے بتایا ہے کہ ان علاقوں میں جرائم پیشہ افراد روپوش ہیں اور چونکہ دونوں ممالک کے مابیں سرحد کافی طویل ہے اس لیے ہرمقام پر اہلکاروں کی تعیناتی مشکل ہے۔ اس کے علاوہ ادھر تفتان کے قریب ایرانی سرحد پر آمدو رفت پر پابندی کے بعد تاجروں اور مزدوروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ان علاقوں میں بیشتر لوگوں کا روزگار پاک ایران سرحد کے ساتھ منسلک ہے۔ | اسی بارے میں کوئٹہ: تفتان ریلوے لائن پر دو دھماکے01 July, 2006 | پاکستان پاک ایران سرحد چار دن سے بند 09 February, 2007 | پاکستان پاک ایران سرحد: بلوچ مزدور متاثر 08 February, 2007 | پاکستان ایران کی پاکستان کو یقین دہانی08 August, 2006 | پاکستان کوئٹہ تفتان ریلوے پٹڑی پر دھماکے29 November, 2006 | پاکستان ’ایرانی پیٹرول کی سمگلنگ‘17 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||