پاک ایران سرحد چار دن سے بند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد سنیچر سے دوبارہ کھول دے گا۔ ایران نے تفتان میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی طرف سے سات ایرانی باشندوں کی گرفتاری کے بعد منگل کے روز اپنی سرحد بند کر دی تھی۔ سرحد کی بندش کی وجہ سے ہزاروں مزدوروں کا روزگار متاثر ہو رہا ہے جبکہ مقامی تاجروں کو بھی لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ تفتان میں مقامی انتظامیہ کے مطابق حکومت بلوچستان کے حکم پر ان سات ایرانی باشندون کو جمرات کے روز رہا کیا جا چکا ہے۔ ایرانی باشندوں پرالزام تھا کہ وہ غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔ منگل کے روز ایران نے احتجاجاً پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی تھی اور متنبہ کیا تھا کہ جب تک ایرانی شہریوں کو رہا نہیں کیا جائے گا وہ پاکستانی تاجروں اور بلوچ مزدوروں کے لیے اپنی سرحد بند رکھے گا۔ ضلع چاغی کے رابطہ آفسر قمر مسعود نے بتایا کہ ایران نےاپنے بعض دیگر مسائل کی وجہ سے پاکستان کےساتھ ملحقہ سرحد بند کر رکھی ہے۔ | اسی بارے میں پاک ایران سرحد: بلوچ مزدور متاثر 08 February, 2007 | پاکستان مشرف،6 سال میں ایران کا پہلا دورہ05 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||