کاہان کے قریب فوجی آپریشن ؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر کاہان اور دشت کے قریبی علاقوں سے فوجی کارروائی کی اطلاعات ہیں جس میں دو خواتین سمیت نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ مری قبیلے کے لوگوں نے بتایا ہے کہ کل صبح کاہان کے قریب پیشی سیاہ گرہ گمالان کچ اور دیگر علاقوں میں فضائی اور زمینی حملے کیے گئے ہیں جس میں دو خواتین ہلاک اور دو بچوں اور چار خواتین سمیت نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مری قبیلے کے ایک رہائشی اللہ بخش مری نے بتایا ہے کہ سبی اور ادھر دشت اور مستونگ کے قریبی علاقے جیسے کوہ دلبند ترمکھ نگاہی تخت جوہان پر بھی حملے کیے گئے ہیں لیکن ان علاقوں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس بارے میں سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان رازق بگٹی سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ انھیں اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں اور راکٹ باری کے واقعات کے علاوہ بجلی کے کھمبوں پر حملے میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ حالیہ کارروائی کاہان کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں چار اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد شروع کی گئی ہے۔ | اسی بارے میں اپوزیشن: استعفیٰ، تحریک کے دعوے08 November, 2006 | پاکستان لاہور بم دھماکے، ملزمان کو سزا07 November, 2006 | پاکستان حمایت یافتہ جرگہ کا نام ومقام تبدیل04 November, 2006 | پاکستان عید پر بلوچستان میں ’یوم سیاہ‘25 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||