BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹانک: فوجی قافلے پر خودکش حملہ

فوجی قافلے پر حملہ(فائل فوٹو)
حملہ آور کی گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی(فائل فوٹو)
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ٹانک میں فوجی قافلے پر خود کش حملے میں حملہ آور ہلاک اور پانچ فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھر جنوبی وزیرستان انتظامیہ نے جمعرات کو سکیورٹی فورسز اور مقامی طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں سات سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

ٹانک پولیس کے مطابق فوجی قافلے پر حملے کا واقعہ جمعہ کو دوپر دو بجے اس وقت پیش آیا جب ٹانک سے منزئی جانے والے فوجی قافلے کو ڈبرہ کے مقام پر ایک خود کش حملہ آور نے نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے اپنی جیپ فوجی قافلے میں شامل گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں دھماکے سے حملہ آور ہلاک اور پانچ سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں حملہ آور کی گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

زخمی فوجیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر بنوں کے فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں شدت پسندوں نے ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق اس حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور ہلاک ہوا ہے۔

علاوہ ازیں جنوبی وزیرستان کی انتظامیہ نے جمعرات کو سکیورٹی فورسز اور مقامی طالبان کے درمیان جھڑپ میں سات اہلکاروں کی ہلاکت اور گیارہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ انتظامیہ نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ اس جھڑپ میں پندرہ شدت پسند بھی مارے گئے ہیں۔

یا د رہے کہ یہ جھڑپ جنوبی وزیرستان میں وانا جنڈولہ روڈ پر گشت کرنے والی فوجی قافلے کی ایک حفاظتی گاڑی پر چگملائی کے مقام پر حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں گزشتہ ایک سال سے فوج نے غیرملکیوں اور مقامی طالبان کے خلاف زمینی آپریشن کا سلسلہ بند کردیا ہے اور صرف فضائی کارروائی سے کام لیا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود فوجی قافلوں اور سکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملوں میں کمی نہیں آئی ہے۔

اسی بارے میں
شمالی وزیرستان، تین ہلاک
13 July, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد